‏صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چلڈرن ہسپتال بہترین سروس فراہم کر رہا ہے

 


کوئٹہ، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چلڈرن ہسپتال بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ہسپتال کی کارکردگی اور بہترین سروس فراہم کرنے پر مطمئن ہوں صوبے کے دوسرے ہسپتالوں کو بھی اپنا سروس چلڈرن ہسپتال جیسا کرنا چاہیے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں پر کھڑی نگرانی کر رہا ہوں اپنے دور اقتدار میں محکمہ صحت کو ایک مثالی محکمہ بنانا  چاہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین آصف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد التاز سمیت دیگر موجود تھے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ہسپتال کی کارکردگی، ادویات کی فراہمی، سروس، ہسپتال کی صفائی، ڈاکٹرز کی رویہ، علاج معالجہ سمیت دیگر مسائل کے بارے میں باریک بینی سے پوچھ گچھ کیا اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حبیب اللّٰہ بابر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہسپتال اور اسٹاف کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کی کارکردگی اور عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے انکو داد دیتا ہوں جو میرے توقعات تھے ان سے بڑھ کر ہسپتال کام کر رہی ہے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے سربراہان چلڈرن ہسپتال کی طرح اپنے ہسپتالوں میں سروس کی فراہمی کو بہتر بنائے تاکہ اس کے فائدے براہ راست عوام کو پہنچے اور بلوچستان کے عوام بجائے دیگر صوبوں کے وہ اپنے ہی صوبے میں علاج کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ میں بلوچستان اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کرتا جاونگا اگر کسی ہسپتال میں صحت سے متعلق کوتاہی نظر آیا تو فوری طور پر زمہ داران کے خلاف کارروائی کیا جائے گا عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز جدوجہد کر رہا ہوں تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے.

آل پارٹیز کیچ کے کنونیئرخان محمد گچکی کی قیادت میں ایک وفد نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا

 


آل پارٹیز کیچ کے کنونیئرخان محمد گچکی کی قیادت میں ایک وفد نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹریوسف بلوچ سے انکے آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹریوسف بلوچ نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو اسپتال آمد کا شکریہ اداکیا۔کہ یہ اچھی روایت ہے کہ یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے اسپتال کو اپنا سمجھ کر مسائل کے حل کرانے کیلئے سنجیدہ ہیں،ایم ایس نے کہاکہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں پروفیسرڈاکٹرزموجود ہیں،لوگوں کی بہترعلاج ومعالجہ جاری ہے،روزانہ 5سو مریضوں کا ٹسٹ ،15سو مریض کا علاج ومعائنہ کیاجاتاہے ،آئی سی یو میں 8مریضوں کیلئے گنجائش پید ا کیاہے۔مختلف وارڈز اورشعبے تعمیرکروائے ہیں ،لیکن ہمیں فنڈزکی کمی کا سامناہے،ڈائیلاسسزیونٹ کو چلانے کیلئے بھی مشکلات کا سامناہے،آل پارٹیز کیچ کے کنونیئرخان محمد گچکی اورڈپٹی کنونیئرغفورکٹورنے کہاکہ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا تعلق تربت سے ہے ،وہ یہاں کے مسائل اوراسپتال کے مسائل بہترطورپرجانتے ہیں اور ہم آل پارٹیز کیچ کی جانب سے اسپتال کے مسائل وڈیمانڈ پر مبنی ایک ڈرافٹ بناکر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو پیش کرینگے امید ہے وہ اسپتال کی مزید بہتری کیلئے کام کرینگے۔اس وفد میں آل پارٹیز  کے پریس سکریٹری سراج بیبگر، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی،بی این پی مینگل کے نائب صدر عبدالعزیزبلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما انوراسلم، بی این پی عوامی کے رہنما کمال لال جان شامل تھے۔

صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے زیر صدارت اجلاس

 


کوئٹہ، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے  پارٹنرز کے تعاون سے ماؤں اور بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر خرچ رہی ہے۔خصوصاً حمل اور زچگی کے دوران صوبے کے دور دراز علاقوں میں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ افرادی قوت کی کمی نہیں ہے تمام اضلاع میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز جو ڈیوٹی سے غائب ہے انکے خلاف جلد کاروائی عمل لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی پاپولیشن ٹاسک فورس (PPTF) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا اجلاس میں سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ نورزٸی ، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عمران گچکی ،  ڈی جی پاپولیشن  محمد گل ، ڈائریکٹر ہیلتھ صوبائی سربراہ ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر سرمد سعید خان ، ڈاٸریکٹر پبلک ھیلتھ، میڈیکل سپورٹ پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ، ،صوباٸی سربراہ یو ایس ایڈ ڈاکٹر اعظم جان ، یو این ایف پی اے کے نمائندے ڈاکٹر ظفر خان، میڈیکل سپورٹ پروگرام کے فیض احمد بڑیچ سمیت بلوچستان بھر سے مختلف اداروں کے شرکاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی صوبائی ٹاسک فورس کے اس موقع پر اجلاس میں ماں اور بچے کی صحت ،زچگی کے دوران ہونے والی اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر صحت کو مکمل طور پر بریفنگ دی گئی ویڈیو لنگ کے زریعے اسلام آباد یو ایس ایڈ کا نمائندہ پاکستان لطفہ اور ڈاکٹر آصف شیرازی شریک ہوئےاجلاس کے شرکاء سے صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ دوران زچگی شرح اموات میں کمی کے لئے ٹھوس  بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہے ہیں ہر اضلاع میں مقامی خواتین کو مناسب ٹریننگ کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال بہتر طریقے کی جاسکے اور زچگی کے دوران شرح اموات پر قابو پایا جاسکے۔ لیڈی ھیلتھ ورکرز اور کمیونٹی میڈواٸف کو جدید تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی، حمل اور زچگی کے دوران پیچیدگیوں پر قابو پانے، زچگی کے دوران یا زچگی کے بعد انفیکشن سے بچاؤ اور ماؤں اور بچوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کی ضرورت ھے تاکہ وہ اپنے گاؤں اور کمیونٹی کی عورتوں اور بچوں کو جدید صحت کی سہولیات فراہم  کر سکیں تاکہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی لایا جا سکیں انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ کئی مینے سے منعقد نہیں ہوا تھا جوکہ باعث تشویش ہے صوبائی وزیر صحت نے شرکاء کے اصرار پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس دوبارہ جکد از جلد منعقد کروانے کے احکامات جاری کردیئے.

صوبائی وزیرصحت سیداحسان شاہ کا گوادر میں شعبہ صحت کا جائزہ



گوادر: صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے طول و عرض میں مجموعی طور پر ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے، طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی سٹاف کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عمر عبدالیظف دشتی نے گوادر میں لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کے متعلق بتایا گیا کہ یہ ہسپتال 50 بستروں پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا کافی عرصے سے اس عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی اور اس کو چلانے کے لئے قانون سازی بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہے۔ طبی آلات کے لیے 120 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے اور ہسپتال کے اسٹاف کےلیے گاڑیاں اور ایمبولینس حاصل کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ اور عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی ضلع گوادر کے سی ای او کے لیے ڈاکٹر چاکر ریاض بلوچ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں طبی عملے کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ محکمہ صحت گوادر کی عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گی

محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے عمانی گرانٹ ہسپتال

 


محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی ضلع گوادر کے سی ای او کے لئیے ڈاکٹر چاکر ریاض بلوچ کو تعینات کردیا ۔

عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال ہے ۔ جس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا۔ کافی عرصے سے اس بیلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی ۔ اور اس کو چلانے کے لئیے قانون سازی بھی مکمل ہوچکی ہے ۔ 

انشااللہ یہ ہسپتال پسنی کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرے گا۔ 

اس پروجیکٹ کے لئیے 440 ملین مختص تھے جسے بعد میں 508 ملین تک بڑھایا گیا ۔

طبی آلات کے لئیے 120 ملین مختص کئیے گئے ہیں ۔

ڈاکٹروں کی ریائش کے لئیے تعمیراتی کام جاری ہے۔

ہسپتال کے اسٹاف کے لئیے گاڈیاں اور ایمبلونس حاصل کرچکے ہیں ۔ 

ہسپتال انتظامی امور کو بورڈ تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ سیکریٹری صحت ہونگے۔ 

انشااللہ جلد اس بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔