تربت۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت کا منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ، متعدد دکان دار گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کردیے۔ عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے چھاپہ مار کر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکان داروں اور گوشت فروشوں پر جرمانہ عائد کیا اور ان کی دکانیں سیل کردیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تربت کو عوام کی جانب سے شہر میں سرکاری نرخ نامے کے برعکس دکان دار اور گوشت فروشوں کی طرف سے چیزیں فروخت کرنے کی اطلاعات ملی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر تربت کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے کارروائی کی، اے سی تربت عقیل کریم نے میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گران فروشی اور مہنگائی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، جس کسی نے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرکے من مانی قیمتوں پر سامان فروخت کرنے کی کوشش کی تو شکایت ملنے پر ان کے خلاف ایکشن لے کر ان کی دکان سیل اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ شہری جہاں کہیں خود ساختہ مہنگائی دیکھیں تو ہمیں اس کی فوری اطلاع دیں تاکہ ہم. کارروائی کرسکیں۔
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے شہر میں ریتی اور بجتی لانے والی ٹرک اور دیگر بڑی گاڈیوں کے خلاف کارروائی کی جو تھربار استعمال کیے بغیر رہتی لوڈ کرکے شہر میں داخل. ہوتے ہیں جس سے موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتی ہے، اے سی نے بتایاکہ جو گاڈی مالکان رہتی لوڈ کرتے وقت تھربار کا استعمال نہیں کریں گے ان کو کسی صورت شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں