قومیت اور مذہب کے نام پر لوگوں کو ٹھگایا جارہا ہے: نعیم بلوچ

کوئی تبصرے نہیں

قومیت اور مذہب کے نام پر لوگوں کو ٹھگایا جارہا ہے بی این پی اور جے یو آئی اقتدار اور اپوزیشن کے مزے بیک وقت لے رہے ہیں ریکوڈک پر خفیہ معاہدہ کرنے والے خودبخود بے نقاب ہو رہے ہیں نعیم بلوچ

بلوچستان کی پسماندگی کا ذمہ دار مقتدر قوتیں ہیں حکمرانی کے لیے انھوں نے گھوڑے پال رکھے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے معاشی سیاسی آزادی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اٹھارویں ترمیم ہماری سب سے بڑی ہتھیار ہے صدر پی پی پی رخشان ڈویژن

پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے والے قوتیں سیاست پرقابض ہیں مقتدر قوتوں کو بلوچستان کی پسماندگی سے کوئی غرض نہیں بلوچستان میں بھوک اور غربت قدرت کی طرف سے نہیں بلکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی وجہ سے ہے بلوچستان میں سیاسی قوتوں کا راستہ روک کر سیاسی گھوڑوں کو اسمبلیوں میں بیٹھایا جاتا ہے اور ان کے گھوڑے بے لگام ہوتے ہیں کرپشن اور کمیشن کے ذریعے ترقیاتی بجٹ پر ڈاکہ ڈالتے ہیں صوبے کے وساہل کا بےدریغ استعمال کیا جاتا ہے معمولی کمیشن کے خاطر صوبے کے وساہل کا سودہ کرنے والے عوامی نماہندہ نہیں ہوسکتے بلوچستان کو اپنوں نے سفید ہاتھی بن کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے صوبوں کی اختیارات کو واپس اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے مقتدر حلقوں نے گھوڑے پالے ہیں مقتدر قوتیں بلوچستان پر گھوڑوں کے زریعے حکومت کر رہے ہیں بلوچستان حکومت کا کردار فرنٹ مین کا ہے ریکوڈک کا خفیہ معاہدہ حکمرانوں کی فرنٹ مین ہونے کے منہ بولتا ثبوت ہے بد بختی سے معاشی دہشتگردوں کا بلوچستان میں غلبہ ہے بلوچستان کے حقیقی قیادت کو روک کر مافیاز کو آگے لا کر حکومت پر قبضہ کیا جاتا رہا ہے اقتدار کے لیے کھبی مری بھوربند تو کھبی بیرکوں میں سودے ہوتے ہیں قومیت اور مذہب کو ٹھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے آج بلوچستان میں اپوزیشن اقتدار کا حصہ ہے اپوزیشن کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے بی این پی اور جے یو آئی کے ڈبل مزے ہیں اپوزیشن میں اللہ ان پر مہربان ہوا ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وہ شریک اقتدار ہیں فنڈز کے برسات ان پر ہے ریکوڈک پر اپوزیشن اور حکومت نے مل کر سودہ بازی کیا ہے قومیت اور مذہب کے نام پر دھوکہ دینے والے خود بے نقاب ہو رہے ہیں آہستہ آہستہ خونخوار چہروں سے پردہ ہٹ رہا وہ بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی جماعت ہے پیپلز ہارٹی کا مقابلہ معاشی دہشتگردوں مافیاز سے ہے سیاسی بونوں کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ کر سکیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کے ساحل وساہل پر مکمل اختیار دیا ہم نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصلات میں بلوچستان کے حصے میں سو فیصد اضافہ کیا اٹھاروی ترمیم کے ذریعے بلوچستان کو تمام اختیارات دئیے مگر آئین اور قانون سے بالاتر قوتیں یہ ماننے آج تک تیار نہیں نادیدہ قوتیں بلوچستان کے عوام کو حائز آئینی حقوق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ تب ممکن ہوگا جب عوام کو اپنا نماہندہ منتخب ہونے کا حق دیا جائے گا ہم عوام کی معاشی سیاسی آزادی کے جنگ لڑ رہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں