صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے فنڈ سے نرسنگ کالج تربت میں 25طالبات کو ساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک فراہم کئے گئے

کوئی تبصرے نہیں

تربت۔بیورورپورٹ۔ صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے فنڈ سے نرسنگ کالج تربت میں 25طالبات کو ساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک فراہم کئے گئے جس میں فی طالبات 240000 روپے کے چیک دیئے گئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے فرزند سید تیمور شاہ نے منگل 18جنوری 2022 ء کو نرسنگ کالج تربت جاکر طالبات میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر پرنسپل نرسنگ کالج تربت مہرالنساء نے سید تیمور شاہ اور عبدالغفور کٹور کو نرسنگ کالج تربت آنے پرویلکم کیا اور نرسنگ کالج تربت کے مسائل پر بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ نرسنگ کالج تربت کے پہلےبیچ میں 25 طالبات پڑھائی کرریے ہیں جبکہ دوسرے بیچ کے طالبات کی پڑھائی فروری سے شروع ہوگی جس کے بعد طالبات کی کل تعداد 55 ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج میں ہمارے بہت سے مسائل ہیں سب سے بڑا مسئلہ فورتھ کلاس ملازمین کا نہ ہونایے کالج میں مجھ سمیت ٹوٹل تین ملازم ہیں اور اس کے علاوہ کالج میں ٹرانسپورٹ کا کوئی بندوبست نہیں ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسپورٹ مہیا کررہے ہیں نرسنگ کالج کے بہت سے مسائل ہیں جوکہ حل طلب ہیں لہذا ہمارے ان مسائل کو جلدازجلد کیاجائے تاکہ نرسنگ کالج تربت میں پڑھائی کا نظام مکمل طورپر فعال و منظم ہوسکے اس موقع پر سیدتیمور شاہ نے پرنسپل کو یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا کہ انشاء اللہ کالج کے تمام مسائل کو اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور کوشش کریں گے کہ ان مسائل کو جلد ازجلد حل کرسکیں طالبات میں چیک تقسیم کرنے کے بعد سیدتیمور شاہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ تمام اساتذہ سمیت طالبات کو داد دیتاہوں کہ اتنے کم وسائل کے باوجودبھی آپ طالبات نرسنگ کالج میں پڑھائی کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ طالبات یہاں سے بہترین نرس بن کر جاوگے اور تربت کے غریب عوام کی خدمت کرینگے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں