پارلیمانی نظام جمہوریت کو بدلنا ملک تھوڑنے کی سازش ہے: نعیم بلوچ

کوئی تبصرے نہیں


پارلیمانی نظام جمہوریت کو بدلنا ملک تھوڑنے کی سازش ہے اصل خرابی معاشی سرمایہ دارانہ نظام میں جمہوریت گیٹ نمبر چار میں مقید ہے فوج کاروبار کرنے کی بجائے واپس بیرکوں میں چلے جائے قوم بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے نعیم بلوچ

پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے پارلیمانی نظام کو نہیں معاشی نظام کو بدلنا ہوگا عمران خان تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں سرمایہ دارانہ نظام نے پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے ریاست ماں بننے کے بجائے سوتیلی ماں بن گئی ہے دو فیصد اشرفیہ اٹھانوے فیصد وساہل پر قابض ہے صدارتی نظام ہو یا پارلیمانی نظام ہو اصل خرابی معاشی نظام میں ہے جب تک سودی نظام کو نہیں بدلا جائے گا تب تک ترقی خوشحالی ایک خواب بن کر رہیگا سرمایہ داری محنت کش طبقہ کا خون کشید کرنے والا نظام ہے سوشلسٹ نظام معیشت کے ذریعے انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے پاکستان سرمایہ داری کا طفیلی ریاست ہے فوج کا حکومت پر مکمل کنٹرول ہے فوج اپنے اصل کام کے بجائے ملکی معیشت کے پچاسی فیصد پر قابض ہے فوج کو سیاست سے باہر کرنا پرائیوٹ ادروں کو قومی تحویل میں لے کر مزدوروں کے حوالے کرنے سے ملک میں حقیقی جمہوریت ممکن ہے اس وقت جمہوریت گیٹ نمبر چار میں مقید ہے عمران خان شوق سے پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں بدلنے کی اپنی حسرت پورا کریں مگر اپنے لیے سر چھپانے کا جگہ ضرور ڈھونڈ لیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی ایک نہیں ہے دوپاکستان ایک لکیر کے اندر وجود رکھتے ہیں ایک اشرفیہ کا پاکستان ہے اور دوسرا محکوم عوام کا پاکستان ہے عمران خان کی صدارت نظام کی کوشش ریاست کو ٹکڑوں میں بانٹ دیگا پاکستان کے محنت کش طبقہ کی سیاسی روایاتی پارٹی ملک بچانے کی آخری کوششوں میں ہے اگر زورآور قوتیں ملک تھوڑنے پر بضد ہیں تو وہ اپنا ضد پورا کر لیں ان کی طاقت عوام کی وجہ سے ہے جب عوام کو دیوار سے لگا کر امریکی سامراج کے خواہشوں پر ملک تھوڑنے کی ہر سازش کو پاکستان پیپلز پارٹی بے نقاب کریگی پاکستان پیپلز پارٹی عالمی محنت کش طبقہ کی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے طبقات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی بنایا گیا ہے اس وقت پاکستان کے محکوم عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے ان کے ایک اشارے پر سارے ملک کو جام کر کے رکھ دیں گے عمران خان سے پہلے بہت سے لوگوں نے امیرالمومنین بننے کے خواب دیکھے ہیں اور ان کاحشر کیا ہوا ہے وہ تاریخ کا ایک بڑا سبق ہے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں