محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی ضلع گوادر کے سی ای او کے لئیے ڈاکٹر چاکر ریاض بلوچ کو تعینات کردیا ۔
عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال ہے ۔ جس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا۔ کافی عرصے سے اس بیلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی ۔ اور اس کو چلانے کے لئیے قانون سازی بھی مکمل ہوچکی ہے ۔
انشااللہ یہ ہسپتال پسنی کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرے گا۔
اس پروجیکٹ کے لئیے 440 ملین مختص تھے جسے بعد میں 508 ملین تک بڑھایا گیا ۔
طبی آلات کے لئیے 120 ملین مختص کئیے گئے ہیں ۔
ڈاکٹروں کی ریائش کے لئیے تعمیراتی کام جاری ہے۔
ہسپتال کے اسٹاف کے لئیے گاڈیاں اور ایمبلونس حاصل کرچکے ہیں ۔
ہسپتال انتظامی امور کو بورڈ تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ سیکریٹری صحت ہونگے۔
انشااللہ جلد اس بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں