وزیراعلئ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں گوادر

کوئی تبصرے نہیں

 


گوادر /اجلاس  

۔وزیراعلئ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر و مرمت اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ 

۔ادارہ ترقیات گوادر کو اولڈ سٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے فوری آغاز کی ہدایت 

۔وفاقی و صوبائ حکومت گوادر اولڈ سٹی کی ترقی کے منصوبوں کے لیۓ فنڈز فراہم کرینگی ۔اجلاس میں فیصلہ 

۔گوادر اولڈ سٹی کی ترقی کے منصوبے مقامی آبادی کی مشاورت اور انکی ضروریات کے مطابق مرتب کیۓ جائیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ 

۔گوادر کے مجموعی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرکے عوام کو جلد از جلد ریلیف دیا جاۓ گا۔اجلاس میں فیصلہ 

۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔اجلا س کا فیصلہ 

۔گوادر کے عوام بلخصوص ماہی گیروں کے حقوق اور روزگار کے تحفظ پر کوئی کوتاہی اور سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا۔وزیراعلئ کا اجلاس سے خطاب 

۔گوادر کے عوام کے تمام مطالبات صوبائی حکومت کی پالیسی سے ہم آہنگ ہیں۔وزیراعلئ بلوچستان 

۔وفاقی و صوبائی حکومتیں ان مطالبات سے متفق ہیں۔وزیراعلئ 

۔گوادر کی ترقی کو کاغذوں سے نکال کر حقیقت میں بدلیں گے ۔وزیراعلئ بلوچستان

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں