آل پارٹیز کیچ کے کنونیئرخان محمد گچکی کی قیادت میں ایک وفد نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹریوسف بلوچ سے انکے آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹریوسف بلوچ نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو اسپتال آمد کا شکریہ اداکیا۔کہ یہ اچھی روایت ہے کہ یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے اسپتال کو اپنا سمجھ کر مسائل کے حل کرانے کیلئے سنجیدہ ہیں،ایم ایس نے کہاکہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں پروفیسرڈاکٹرزموجود ہیں،لوگوں کی بہترعلاج ومعالجہ جاری ہے،روزانہ 5سو مریضوں کا ٹسٹ ،15سو مریض کا علاج ومعائنہ کیاجاتاہے ،آئی سی یو میں 8مریضوں کیلئے گنجائش پید ا کیاہے۔مختلف وارڈز اورشعبے تعمیرکروائے ہیں ،لیکن ہمیں فنڈزکی کمی کا سامناہے،ڈائیلاسسزیونٹ کو چلانے کیلئے بھی مشکلات کا سامناہے،آل پارٹیز کیچ کے کنونیئرخان محمد گچکی اورڈپٹی کنونیئرغفورکٹورنے کہاکہ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا تعلق تربت سے ہے ،وہ یہاں کے مسائل اوراسپتال کے مسائل بہترطورپرجانتے ہیں اور ہم آل پارٹیز کیچ کی جانب سے اسپتال کے مسائل وڈیمانڈ پر مبنی ایک ڈرافٹ بناکر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو پیش کرینگے امید ہے وہ اسپتال کی مزید بہتری کیلئے کام کرینگے۔اس وفد میں آل پارٹیز کے پریس سکریٹری سراج بیبگر، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی،بی این پی مینگل کے نائب صدر عبدالعزیزبلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما انوراسلم، بی این پی عوامی کے رہنما کمال لال جان شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں