تمپ کوہاڑ میں قائم بوائزمڈل اسکول سے ایف سی چیک پوسٹ کو ختم کیاجائے۔

کوئی تبصرے نہیں

 


تمپ کوہاڑ میں قائم بوائزمڈل اسکول سے ایف سی چیک پوسٹ کو ختم کیاجائے۔

اہلیان کوہاڑ تمپ 

 ضلع کیچ کے علاقے کوہاڑ تمپ میں قائم گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پر ایف سی نے کیمپ قائم کردیا ہے جس سے  طالب علم  اور عوام  شدید متاثر ہے  ۔ کیمپ  بازار کے بلکل قریب ہے  اہلیان  کوہاڑ آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان ، کمشنرمکران ،ڈپٹی کمشنر کیچ  اور حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایف سی کی تعلیم وصحت کے مراکز پر قبضہ کو ختم کرانے کیلئے آواز اٹھائیں اور کردار ادا کریں بصورت دیگر وہ مجبوراً احتجاج کریں گے۔ یادرہیکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع و علاقوں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری عمارتوں پر ایف سی نے غیر قانونی قبضہ کیاہے اور کیمپ قائم کرلیے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں