محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے تربت میں اگلے مہینے منعقدہ گرینڈ فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ

کوئی تبصرے نہیں

 


تربت۔محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے تربت میں اگلے مہینے منعقدہ گرینڈ فیسٹیول کی تیاریوں کے لیے روبینہ کریم شاہوانی اور روبینہ زہری پر مشتمل ٹیم نے جمعرات کو تربت میں محکمہ تعلیم سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور فیسٹیول کے حوالے سے آگاہی سیشن کے علاوہ اس میں حصہ لینے اور اسٹال لگانے سے متعلق گفتگو کی۔

وومن ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے ڈی او ای فیمیل میڈم شائستہ حاصل، ڈپٹی ڈی او فیمیل تربت میڈم جنت عزیز اور ڈپٹی ڈی ای او میڈم دشت میڈم مہوش کے ساتھ فیمیل اساتذہ سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے میڈم روبینہ کریم شاہوانی اور میڈم روبینہ زہری نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے بلوچستان بھر میں وومن فیسٹیول کا کامیاب سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے پہلے حب اور دیگر علاقوں میں ایسے گرینڈ پروگرام کیے گئے جس میں وہاں کے لوگوں نے کافی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر ترقی نسواں ماہ جبین شیران کی ہدایت پر سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ طفر بلیدی اپنی نگرانی میں فیسٹیول کرارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماہ جبین شیران کا وژن خواتین کو آگے لانے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کا سماجی اسٹیٹس بلند کرنا ہے اس مقصد کے لیے وومن ایکسپو جیسی اہم نوعیت کا گرینڈ پروگرام اگلے مہینے تربت میں منعقد کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وومن فیسٹیول کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بناکر ان کے سماجی رتبے کی بحالی ہے اس لیے اس علاقے کی خواتین کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ اس میں حصہ لیں۔ بعدازاں وومن ڈویلپمنٹ کی دو رکنی ٹیم نے کلچرل اینڈ ٹورازم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز ہاشم بزنجو سے ملاقات کی اور وومن ایکسپو کے حوالے سے تبادلہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں