بلوچستان کے وساہل کو کوڑیوں کے دام بکنے نہیں دیں گے ٹریلین ڈالرز کے ذخائر کا پچھتر فیصد حصہ دوسروں کے حوالے کرنا عوام کی ملکیت پر ڈاکہ ہے ریکوڈک پر تمام اسٹک اولڈرز کو اعتماد میں۔لینے کے بعد معاہدہ کیا جائے نعیم بلوچ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے ریکوڈک معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے عوام کی ملکیت کا معاہدہ ہو رہا ہے اور معاہدے کو عوام سے چھپایا جارہا ہے حکومت کے مشکوک حرکات کی وجہ سے معاہدے پر سوالات اٹھ رہے ہیں قدرتی وساہل کو کسی بھی صورت کوڑیوں کے دام بکنے نہیں دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیگی بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ وار بھی ہمارے اپنے ہی حکمران ہیں ان بدبختوں نے کھبی عوام کے مفاد میں فیصلے نہیں کیے ہر ہمیشہ وہ کمیشن اور کرپشن کے فکر میں ہوتے ہیں ٹریلین ڈالرز کے زخائر میں سے 75 فیصد حصہ دوسروں کو دینا سمجھ سے بالاتر ہے اور 25 فیصد باقی پر مزید 29 فیصد ٹیکس ادا کرنے پر راضی ہونا حکمرانوں کے لیے باعث شرم اور بلوچستان کے وساہل پر لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں ہے بلوچستان کے وساہل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے بلوچستان کے وساہل کے مالک بلوچستان کے عوام ہیں حکومت وقت پردے کے پیچھے سودہ بازی سے باز آجائے تمام اسٹیک اولڈرز کو اعتماد لے کر فیصلے کرے بصورت دیگر ہمارے قانونی راستے کھلے ہوئے ہیں عدالت جا کر معاہدے کو چیلنج کریں گے بلوچستان کے وساہل کسی کو لوٹنے نہیں دئینگے اور سیندک معاہدے پر حکومت سے نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں بلوچستان کے وساہل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے بلوچستان وفاق کی پالیسوں کی وجہ سے ملک کا پسماندہ ترین صوبہ بن چکا ہے بلوچستان کے ساتھ وفاق پاکستان کارویہ سوتیلی ماں جیسی رہی ہے اور یہاں کے لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سمجھتے ہیں ایک طرف سے ہمارے وساہل چھینتے ہیں اور دوسرے طرف ہمیں جاہل اور غدار کہہ کر ہمارے تضحیک کرنے میں دیر نہیں کرتے آج بلوچستان میں جو بغاوت ہے اس کا ذمہ دار وفاق کا آقا اور غلام والا رویہ ہے بلوچستان کے عوام کو کھبی اپنے نماہندے منتخب کرنے کی اجازت کھبی نہیں دیا اپنے من پسند لوگوں کو اسمبلیوں میں سلیکٹ کیا جاتا رہا اور ان کے ذریعے پالیسیاں بنا کر بلوچستان کے وساہل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ہمارے غربت اور پسماندگی کا مذاق اڑاتے رہے سیندک ہمارا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہے اس پر کسی کو سودے بازی نہیں کرنے دہینگے آخری سانس تک اپنے ملکیت کا دفاع کرتے رہیں گے

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں