ڈپٹی کمشنر کیچ نے نوٹس لیتے ہوئے دشت کوہک میں جنگلات کٹائی روک کر ملوث افراد کو گرفتار

کوئی تبصرے نہیں

تربت
۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے نوٹس لیتے ہوئے دشت کوہک میں جنگلات کٹائی روک کر ملوث افراد کو گرفتار اور سامان ضبط کرلیا۔
دشت کوہک سمیت دشت کے دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے جنگلات کی کٹائی فوری روکنے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مشینری کو ضبط کرلیا اور جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات کا تحفظ ہر صورت یقینی بناکر ماحول کو محفوظ بنائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں