ڈی جی فشریز طارق الرحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اسداللہ کی سربراہی میں مختلف اقسام کے مچھلیوں کی آج باقاعدہ 01 جنوری بروز اتوار پسنی ہور میں نیلامی کی گئی۔ بڑی تعداد میں مقامی بیوپاریوں نے شرکت کی۔
محکمہ فشریز کی جانب سے مقامی بیوپاریوں کو "ہور" میں لے جاکر پکڑے جانے والی اوڈو لانچوں کے سرد خانوں میں محفوظ مختلف اقسام کے مچھلیوں کو دکھانے کے بعد نیلامی شروع کی گئی۔
اوڈو لانچ الاصحال کے مچھلیوں کی بولی 50000 سے شروع ہوکر 1080000 روپے، الشمس بابا کے مچھلیوں کی بولی 50000 سے شروع ہوکر 802000 اور اوڈو لانچ امیری و غیریبی کے 10000روپے کے عوض میں سیٹھ دادشاہ علی بخش نے خرید لیا۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں