سب سے پہلے تو میں لیٹس گرین تربت کی ٹیم کو سلام پیش کرتاہوں۔ لیٹس گرین تربت کا کمپین کا آغاز جون 2018 میں سماجی کارکن معراج روشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کیا اور بعد میں پانچ رکنی ایک ممبر آف بورڈ تشکیل دیا جس میں سہیل شاہ، معراج روشن ، محراب تاج، سلمان شبیر اور عمران شفی پر مشتمل تھا۔ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے رضاکارانہ طور پر 15جولائی کو باقاعدہ درخت لگانے کا مہم کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے۔ اسکول، کالج ، یونیورسٹی مسجد ،گھر اور دیگر پبلک مقامات پر لگائے جا رہے ہیں۔ لیٹس گرین تربت کو بلوچستان اور ملک بھر میں سراہا گیا۔
جنہوں نے تربت کے مختلف اسکولوں، دفتروں، مسجدوں، یونیورسٹی وغیرہ میں درخت لگائے ہیں اور لگا رہے ہیں۔ لیٹس گرین تربت کی ٹیم کا مقصد یہ ہے کہ تربت کے آب و ہوا، ماحول، موسم خوش گوار ہو جائے۔ نیز تربت میں بارش نہ ہونے کا سبب ایک یہ بھی ہے تربت میں درخت بہت کم ہیں اور نہ ہونے کے برابر ہیں۔
لیٹس گرین تربت کمپین کا آغاز ہونے کے بعد تربت کے ہر باشندہ کو درخت لگانے کا شوق پیدا ہوگیا ہے۔ اب ہر کوئی اپنے سکول، دفتر،گھروں میں درخت لگا رہے ہیں۔ لیٹس گرین تربت کی ٹیم نےگاؤں گاؤں جا کر درخت لگائے ہیں۔ لیٹس گرین تربت کی ٹیم کو تربت کے ہر آدمی ان کی محنت کو سلام پیش کر رہا ہے۔
درخت ماحول کو خوش گوار اور خوبصورت بناتا ہے۔ درخت ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اور موسم بہت دلکش ہوتا ہے۔ درخت ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتا ہے۔ اکثر لوگ تفریح کرنے کے لیے اس مقام پر جاتے ہیں جہاں زیادہ درخت ہوتے ہیں۔
لیٹس گرین تربت کی ٹیم نے اب تک 1000 کے قریب لگائے ہیں اور 4000 کے قریب درخت تقسیم کیے ہیں۔ لیٹس گرین تربت کی ٹیم نے 15 کے قریب اسکولوں میں درخت لگائے ہیں۔ اس مہم میں ڈائریکٹر محکمہ جنگلات حاجی عبدالوحید نے لیٹس گرین ٹیم کی بہت مدد کی۔
لیٹس گرین تربت کی ٹیم کی جدوجہد اور محنت کو سلام۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں