تحریر: اورنگ زیب نادر
آج کے اس پُر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کر لے۔ حالانکہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے۔ ایٹمی ترقی کا دور ہے، سائنسی اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، میڈیکل اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے۔
علم انسان کو جہالت سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کرتاہے۔تعلیم انسان کو زندگی کے ہر میدان میں کام د یتی ہے خواہ وہ زندگی کا کوئی میدان ہو ۔جن لوگوں نے تعلیم حاصل نہیں کی ہے اُن سے جاکر پوچھیں تعلیم کی اہمیت کیاہوتی ہے؟یقینا یہ لوگ تعلیم کی اہمیت بہتر بتاسکتےہیں۔
تعلیم انسان کو بلندیوں پر پہنچاتی ہے اگر انسان تعلیم کی اہمیت کو جانے۔میں ایک مثال دیتاہوں ایک شخص تعلیم کی بدولت کہاں سے کہاں پہنچ گیاہے'سندر 10جون 1972 کو انڈیا میں پیدا ہوئے' عام سے اسکول میں تعلیم حاصل کی اور عام سی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ۔سال 2015 میں سندر کو گوگل کے سی ای او منتخب کیاگیا۔سندر میں ایسی کیا صلاحیت موجود تھی کہ گوگل کے بانی نے سندر کو گوگل کے سی ای او منتخب کیا۔ یقینااس میں تعلیم کی صلاحیت موجود ہے۔سندر اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا شخص ہے ۔سندر اس وقت گوگل کے سی ای او ہے ۔
تعلیم کی بدولت انسان چاند اور خلاپر پہنچ چکاہے ۔تعلیم کی وجہ سے روزبروز نئے ایجادات ہورہےہیں تعلیم کی وجہ سے انسان کی زندگی آرام دہ ہوتاجارہاہے۔تعلیم انسانی زندگی میں انقلاب لاسکتی ہے۔قوموں کی ترقی کے پیچھے تعلیم کا اہم کردارہوتاہے۔
علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ ایک اور روایت میں ہے نبی ٔ اکرم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص طلبِ علم کے لئے کسی راستے پر چلا، اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جنت کا راستہ آسان کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں