تربت۔ بلوچستان کے وسائل پر کوئی کمپرومائز قبول نہیں، سیندک معاہدے کو کن شرائط پر توسیع دی گئی عوام کے سامنے لایا جائے۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر کسی کو ہاتھ صاف کرنے نہیں دینگے۔ نیشنل پارٹی کے کارکن بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کریں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی مکران ڈویژن کے ریجنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں واجہ ابوالحسن کو تین سال کے لیے ریجنل سکریٹری اور محترمہ طاہرہ خورشید کو ڈپٹی ریجنل سکریٹری منتخب کردیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں بہت زیادہ غلطیاں سامنے آئے ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ عوام اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اٹھائے گے اعتراضات پر توجہ دیں اور بلوچستان بھر کے بلدیاتی حلقوں کو درست کریں انہوں نےکہا کہ پارٹی کے کارکن و رہنما پارٹی کو وسعت دینے میں اپنا کردار ادا کریں انھوں نےکہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ملک کی معیشت تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انھوں نےکہا کہ افسوسناک صورت سامنے آرہا ہے تمام صوبے مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں حکمران ٹولہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں لگا ہے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین اپنی تنخواہوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن سرکار کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ہے انھوں نے پارٹی کو زمہ داری دی کہ بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کے احتجاج کا حصہ بن جائیں۔
اجلاس میں مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، منظور گچکی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈووکیٹ، پنجگور، تربت اور گوادر کے صدر و جنرل سکریٹری، مکران سے تعلق رکھنے والے مرکزی اور وحدت کمیٹی کے اراکین سمیت بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں واجہ ابولحسن، محمدجان دشتی، چیئرمن منصور، نثار احمد بزنجو، فیض نگوری، آدم قادر بخش، محسن بھٹو، حاجی صالح محمد بلوچ، امان اللہ ایڈووکیٹ، منظور بلوچ، رجب یایسن، ڈاکٹر نور احمد، بلخ شیر قاضی، ملابرکت، شاری ابولحسن ،ضلعی صدر مشکور انور ,طاہرہ خورشید, عزیزہ انور, فیصل منشی، فدا بلیدی،فضل کریم , بوھیر صالح , طارق بابل, چئیرمن ناصر , ڈاکٹرنورزمان, ڈاکٹر سجاد , امام گومازی ولی جان نعیم، حفیظ علی بخش ،نعیم عادل، نوید تاج،نثار احمد اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں