آصف علی زرداری کو کھپے پاکستان کے بدلے میں صرف زخم ملے بلاول بھٹو بہادر باپ کے زخموں اور شہید ماں کی خون کا الم لے کر عوامی جنگ لڑ رہے ہیں ملک پر مسخروں کو مسلط کیا گیا ہے خان صاحب لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں آمریت کی سیاہ راتوں میں ملک کو بحرانوں میں دھکیلا گیا نعیم بلوچ
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست کو بدنام کرنے کے لیے ڈمی حکمرانوں کا انتخاب کیا جاتا رہا ہے ملک پر نااہلوں کے ٹولے کو مسلط کر دیا گیا ہے آج یہ خود اپنے نااہلی کا سرٹیفکٹ بانٹ رہے ہیں مراد سعید کو نااہلی کے گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں فواد چودھری کو اور محنت کی ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جب سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تب سے خان صاحب ڈراونے خواب دیکھنے لگے ہیں پورا بنی گالہ پر بھوتوں کا راج ہو چکا ہے فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی چھٹی یقینی ہو گیا ہے بلاول بھٹو زرداری جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی پزیرائی مسلسل عملی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے صدر آصف علی زرداری کا لفظ لفظ آج درست ثابت ہورہا ہے یہ حکمران اب اپنے ہی پاوں پر خود گر رہے ہیں ملک چلانے اور کرکٹ کھیلنے میں کتنا فرق ہے اب خان صاحب کو پتہ چلا ہے آج ملک بحرانوں میں گرا ہوا ہے جب بھی ملک پر غیر سیاسی قوتوں نے قبضہ کیا تو ملک بحران کا شکار ہوا ہر آمر نے ملک کو گہرے زخم دیئے خواہ وہ یحیی خان کاسکوت ڈھاکہ ہو یا ضیاءالحق کا کلاشنکوف کلچر یا ہیروہین اور مجاہدین کا تحفہ ہو یا جنرل مشرف کے ملک میں انتشار بدامنی خودکش دھماکوں کا تحفہ ہو کھبی بھی غیر سیاسی قوتوں نے ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جب بھی جمہوری حکومتیں آئے تو یہ اقتدار کے میں کسی حد تک شریک رہے ہر آمر کے بعد ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی نے سہارا دے کران سب بحرانوں سے ملک کو نکالا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک بچانے کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے تک پیش کیے ریاست کی طرف سے ہر زخم کو صبر وتحمل سے سہا گیا آصف علی زرداری کا کھپے پاکستان کا نعرہ کتنا بڑا احسان ہے اس احسان کے بدلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کیا ملا یہ ایک دردناک کہانی ہے پھر بھی آج ملک بچانے کے لیے بہادر باپ کا بیٹا اپنے بوڑھے باپ کے زخم اور اپنے شہید ماں کے خون کا الم لے کر ملک کو بحرانوں اور ذلتوں سے نکالنے میدان میں ہیں آج ملک پر مسخروں کی حکومت ہے یہ مسخرے کیسے سلیکٹ ہوئے ہیں یہ سب کو پتہ ہے ان سلیکٹڈ مسخرے حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک کے سلامتی پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے محنت کش طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہیں نوجوان بےروزگاری کے وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں پورے ملک میں انتشار کی کیفیت ہے ملک میں بم دھماکے قتل وغارت گری فوجی جوانوں پر حملے روز کے معمول بن گئے ہیں ملک کو ان تمام بحرانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی نکال سکتا ہے چیرمین بلاول بھٹو نے سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے 27 فروری کو مزار قائد سے اسلام آباد کے لیے عوامی لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے لانگ مارچ میں ملک بھر سے کروڈوں لوگ چیرمین بلاول بھٹو کا استقبال کر کے لانگ مارچ میں شریک ہونگے

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں