پسنی میں حق دو تحریک کا دھرنا پانچویں روز میں داخل۔

کوئی تبصرے نہیں

پسنی میں حق دو تحریک کا دھرنا پانچویں روز میں داخل۔
پسنی کے نامور مچھلی بیوپاریوں حنیف بشیر، فش کمپنیز سے عزیز پیربخش، ظفراقبال قریشی اورسیٹھ قمبر کا حق دو تحریک پسنی کے دھرنے میں آمد، ماہی گیروں سے اظہار یکجہتی کی۔
حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، ماہی گیر ویلفیئر سوسائٹی پسنی اور احتجاج میں شامل مظاہرین نے ماہی گیروں کی اس مشکل گھڑی میں انکی جانب سے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کو سراہا اور اسے ماہی گیر دوستی کہا۔
واضح رہے کہ پسنی کے مقامی ماہی گیر گزشتہ پانچ دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں پسنی فش ہاربر جیٹی کے مرکزی گیٹ پر کیمپ لگاکر احتجاج کررہے ہیں۔ مطالبات میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ، پسنی ہاربر کی بحالی اور سیٹھوں کی من مانی کمیشن کا خاتمہ شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں