پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس سیکرٹری و متحرک رہنماء صادق تاجر کی پسنی آمد

کوئی تبصرے نہیں

پسنی: مکران ڈویژن کا صنعتی حب کا لقب پانے والا شہر آج مسائلستان بن گیاہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے پسنی جیٹی کی غیرفعالیت اورپسنی شہر سے فشریز ہیڈکوارٹر کی منتقلی سمجھ سے بالاتر ہے۔ صادق تاجر

پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس سیکرٹری و متحرک رہنماء صادق تاجر کی پسنی آمد، کارکنوں سے ملاقات کی پارٹی امور،علاقائی مسائل اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس سیکرٹری صادق تاجر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسنی شہر کو ایک تاریخی مقام حاصل ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے جس رفتار سے پسنی شہر کو ترقی کرنا چاہئے تھا مگر اسکا آدھا بھی نہیں کرسکا۔
مکران ڈویژن کا صنعتی حب کا مقام رکھنے والا شہر جو سالانہ ملکی خزانے میں اربوں روپے جمع کرتاہے اسکا فش ہاربر کھنڈرات بن چکاہے۔ مائیگیری صنعت زوال پزیری کی جانب گامزن ہے۔
قدرتی روزگار کے شہنشاہ مائیگری فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجور ہورہے ہیں۔ ہم صوبائی حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں پسنی جیٹی کی بحالی پر خصوصی دلچسپی لیکرہنگامی بنیادوں پر اسکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔تاکہ یہاں مقامی لوگوں کی زندگی پرسکون ہو۔

بعدازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پسنی کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔
درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر  و ہیلتھ مسنٹر سیداحسان شاہ سے خصوصی طور پر سفارشات کی درخواست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انکا کہنا تھا کہ پسنی آجکے دور میں اتنے سنگین مسائل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں