تربت۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے نمائندے سمیت ڈی ایس پی، میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں تربت میں مہنگائی کی صورت حال پر غور و خوص کے بعد قیمتوں کا تعین کیا گیا اور باہمی مشاورت سے تمام اشیاء بشمول گوشت، مچھلی، سبزی پھل اور فروٹ ان کی نرخ بندی کی گئی۔ نرخ بندی کی لیسٹ بناکر اشیاء کی قیمتیں ظاہر کی گئیں اور اسے شہر میں تمام دکان داروں کے حوالے کرکے انہیں اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کی سخت ہدایت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے اشیاء کی نرخ بندی کرکے لوگوں کو من مانی قیمت اور بے جا مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دکان داروں سمیت تاجر برادری کو تاکید کرتی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کی پاسداری کرکے ان کے مطابق خرید و فروخت کریں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی زمہ داری رایوں سے غافل ہونے کے بجائے جہاں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی ہوتے دیکھیں فوراً انتظامیہ کو اس کی اطلاع کریں اسی وقت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے تمام دکان داروں کو سختی سے نرخ نامہ اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
بشکریہ: ڈیلی ایگل کیچ
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں