صوبائی مشیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشیددشتی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
تربت۔ صوبائی مشیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشیددشتی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے میں ایکسیئن ایری گیشن عدیل فیض، بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کیچ کے فنانس سیکرٹری جاوید کریم، حاجی رستم بزنجو، صابرفدا، شفیع بزنجو ودیگر ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے کسر، سنگئی سمیت دشت کے مختلف متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں ان کے مشکلات معلوم کئے اوران کے ازالہ کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔ صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشیددشتی نے اپنے دورے کے دوران نیلگ ڈیم کابھی دورہ کیا اوروہاں پر ذخیرہ پانی کاجائزہ لیا اس موقع پر ایکسئین عدیل فیض نے انہیں بریف کیا۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں