پسنی: حالیہ طوفانی بارشوں سے شادی کور علاقے کے تیار فصل زیر آب آگئے

کوئی تبصرے نہیں

پسنی: حالیہ طوفانی بارشوں سے شادی کور علاقے کے تیار فصل زیر آب آگئے زمینداروں کو فصل تباہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا.
شادیکور کے علاقے گوریستانی پچاڑو ندی میں حالیہ موسلا دار شدید بارشوں سے کھیتوں کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا.
شادیکور پسنی کے علاقے گوریستانی کے زمینداروں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو غلط لوکیشن پر پل تعمیرات کے دوران باران پل کی جگہ تسلی بخش نہ ہونے پر انہیں آگاہ کیا تھا.

اورانہیں چھوٹے پیمانے پر پل کو زمینداروں کے لئے مستقبل میں زحمت بننے سے اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا تھا.
زمینداروں نے کہا پہلے بھی کئی دفعہ بارشوں کے دوران پل کے احاطے میں کئے گئے ریت برائی کو پانی بہا کر لے گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ شدید موسلا دار بارشوں کے دوران متعلقہ ادارے کے ٹیم نے پل کے احاطے میں جمع شدہ پانی کے لئے راہ ہموار کرنے کے دوران پانی کھیتوں میں داخل ہو گیا.
پانی کی تیز بہاو سے کھیتوں کے بند ٹوٹ گئے جس کے باعث زمینداروں کے کئی تیار فصل تباہ ہوگئے.
اہل علاقہ کے زمینداروں نے پل کے نیچے جمع شدہ ریت کے ٹیلوں کی صفائی اور درختوں کی کٹائی کا مطالبہ کیا

آخر میں زمینداروں نے صوبائی حکومت اور محکمہ ایری گیشن کے بالا حکام سے اس مسئلے پر نوٹس لینے کے لیے اپیل کیا ہے.

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں