تربت۔. بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اخترجان مینگل کے دورہ تربت کی تیاریوں اور شاندار استقبال کیلئے بی این پی کیچ کی جانب سے تیاریاں زور پکڑ گئیں۔
بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل 6جنوری کی شام کوپنجگورسے تربت پہنچیں گے۔
تربت پہنچنے پر سی پیک شاہراہ پر جوسک کے مقام پر قائد کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔
انہیں ایک بڑے جلوس کے ہمراہ شہر لایاجائے گا۔
بی این پی کے ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، اخترحسین لانگو، ملک نصیر شاہوانی، احمدنواز بلوچ، میرحمل کلمتی، بابو رحیم مینگل سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین ان کے ہمراہ ہوں گے۔
بی این پی کے قائدین 7جنوری کو سرکٹ ہاؤس تربت میں بی این پی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ مختلف شخصیات سے تعزیت وملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے آخری روز میڈیا سے خصوصی گفتگوکریں گے۔
بی این پی کیچ کی جانب سے اپنے قائد کے دورہ تربت کی تیاریوں کے حوالے سے بھرپور جوش وجذبہ پایاجاتاہے۔
بدھ کے روزبی این پی کیچ کی جانب سے تعلیمی چوک، سرکٹ ہاؤس روڈ،ائیرپورٹ روڈسمیت دیگر شاہراہوں پرپارٹی پرچم لگائے گئے، اس سلسلے میں 2مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں ٹیموں کی قیادت بی این پی کے سنیئررہنما قاسم دشتی،میجرجمیل احمددشتی، میرباہڑجمیل دشتی، میر حمل بلوچ، شے نزیر احمد، حاجی عبدالعزیز، نصیر احمدبگی، شے ریاض احمد، میرقمبربلیدی، سیدجان گچکی سمیت دیگر رہنما کررہے تھے۔
بی این پی کے سنیئررہنما قاسم دشتی نے میڈیا کوبتایاکہ قائد سرداراخترجان مینگل کا حالیہ دورہ کیچ انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس دورہ کے علاقہ کی سیاست پر مثبت ودوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
ب
بشکریہ: ڈیلی ایگل کیچ

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں