سول سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس، سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالکریم، صدر حاجی محمد نور، جنرل سیکرٹری حاجی حنیف رند منتخب ہوگئے

کوئی تبصرے نہیں

مند سول سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس، سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالکریم، صدر حاجی محمد نور، جنرل سیکرٹری حاجی حنیف رند منتخب ہوگئے۔

مند سول سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مند کے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مند کے موجودہ بنیادی سہولیات اہم اجتماعی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث آئے۔ اجلاس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مند کے بنیادی سہولیات اور اہم اجتماعی مسائل پر ہمیں اتحاد و اتفاق کرنا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مند میں مسائل تو بہت ہیں لیکن موجودہ سب سے بڑا مسئلہ سرعام منشیات فروشی ہے کیونکہ منشیات ایک لعنت ہے جسکی وجہ سے ہمارے نوجوان نسل تباہ ہو رہے ہیں اسکی روک تھام کیلئے ہمیں عملی طورپر کام کرنا ہوگا۔

اجلاس کے آخر میں مند سول سوسائٹی کے نئی کابینہ کو تشکیل دیا گیا، کابینہ کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

1۔سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالکریم،
2۔صدر حاجی محمد نور،
3۔نائب صدر عبدالاحد مسعودی،
4۔جونیئر نائب صدر عمران صوالی،
5۔جنرل سیکرٹری حاجی حنیف رند،
6۔جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن ریاض،
7۔جونیئر جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد،
8۔فنانس سیکرٹری حاجی نصیر احمد،
9۔پریس سیکرٹری آصف رضا،
10۔ترجمان عبداللہ میر۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں