قائد حق دو تحریک کا دشت کے بیشتر علاقوں کا دورہ اور عوامی جرگوں کا انعقاد، دشت کے مختلف علاقوں میں رابطہ کمیٹی بھی قائم

کوئی تبصرے نہیں

قائد حق دو تحریک کا دشت کے بیشتر علاقوں کا دورہ اور عوامی جرگوں کا انعقاد، دشت کے مختلف علاقوں میں رابطہ کمیٹی بھی قائم

آج بمورخہ 18 جنوری قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلو نے اپنے وفد کے ہمراہ دشت کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جس میں کلاتو، سیسدی، پمپ بازار، سنٹسر، سماتی،زَھران، کوہ سر ولید بازار اور پتان وغیرہ شامل ہیں
ان علاقوں میں عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے عوامی جرگوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کئے اور تجاویز بھی دیئے

ان علاقوں سے رابطوں کو فروغ دینے اور مسائل کی بھرپور نشاندہی کے لئے مختلف علاقوں میں عوامی مشورے سے درج ذیل رابطہ کمیٹیوں کے لئے ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا

سماتی رابطہ کمیٹی:
ادھم محمد اسحاق اور اعظم حمزہ

کوہ سر سنٹسر ولید بازار کمیٹی:
شہداد، ناصر صالح محمد

پتان خالد بازار رابطہ کمیٹی
عابد اسلم، 

سنٹسر رابطہ کمیٹی
فقیر داد دلمراد اور محمد عمر قادر بخش

پمپ بازار رابطہ کمیٹی:
نظام رستم اور عبدالخالق عبدالماجد

منتخب ذمہ داروں نے اس بات کا بھرپور عہد کیا کہ حق دو تحریک کے مقاصد اور اہمیت کو گھر گھر پہنچانے، مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی

ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں