صدرِ پاکستان سے قائد تحریک کی مقامی مسائل کے بارے میں خصوصی ملاقاتصدرِ پاکستان سے قائد تحریک کی مقامی مسائل کے بارے میں خصوصی ملاقات
آج بمورخہ 22 جنوری قائد حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مقامی لوگوں کے مسائل سے متعلق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی.
ملاقات میں غیر قانونی ٹرالرز پر خصوصی طور پر بات ہوئی جس پر صدر پاکستان نے یقین دلایا کہ غیرقانونی ٹرالرز کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے ٹرالرز مافیا کے خلاف اب مشترکہ کارروائی کریں گے
اس کے علاوہ صدر پاکستان سے قائد تحریک نے بارڈر مسائل، چیک پوسٹ سمیت باقی مطالبات پر بات چیت کی جس پر صدر پاکستان نے وفاقی سطح پر مطالبات پر عملدرآمد کے پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا
ملاقات میں صدر پاکستان نے قائد تحریک کی ستائش بھی کی کہ ان کی جدوجہد کی وجہ سے مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور یقین دلایا کہ حکومت مقامی لوگوں کی بھلائی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی
ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں