تربت۔ حق دو بلوچستان تحریک کے زیر اہتمام آج تربت میں جلسہ عام سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور معروف قوم. پرست رہنما حسین واڈیلا خطاب کریں گے، حق دو تحریک تربت کی جانب سے اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جبکہ صبح سیاسی جماعتوں اور تنظیموں میں دعوت نامہ تقسیم کیے گئے۔
حق دو تحریک بلوچستان تربت کا اجلاس گزشتہ شام منعقد ہوا جس کی صدارت غلام اعظم دشتی نے کی جبکہ اجلاس میں غلام یاسین بلوچ، مولانا نصیر احمد بلیدی، شاہ جہان بلوچ اور مطلب زامرانی کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی، اجلاس میں حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے آج تربت میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر زمہ داریاں تفویض کی گئیں، اس سے قبل صبح آل پارٹیز کیچ کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، بی ایس او کے مختلف دھڑوں، تربت سول سوسائٹی، کیچ بار ایسوسی ایشن اور مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں کو جلسہ میں شرکت کے لیے دعوت نامہ تقسیم کیے گئے۔
حق دو تحریک بلوچستان کے زیر اہتمام آج تربت میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور معروف قوم. پرست رہنما حسین واڈیلہ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، مولانا ہدایت الرحمن آج صبح پنجگور سے تربت پہنچیں گے جہاں جوسک کراس پر ان کا پرتپاک استقبال کیے جانے کا امکان ہے۔
بشکریہ: ڈیلی ایگل کیچ

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں