ڈپٹی کمشنرکیچ کی زیر صدارت ڈی ایچ سی کیچ کااجلاس،پیدارک اوربل نگورسمیت ضلع کیچ کے کچھ علاقوں میں ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر سخت برہمی کااظہار

کوئی تبصرے نہیں

تربت ڈپٹی کمشنرکیچ کی زیر صدارت ڈی ایچ سی کیچ کااجلاس،پیدارک اوربل نگورسمیت ضلع کیچ کے کچھ علاقوں میں ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر سخت برہمی کااظہار،ڈاکٹرزکی ڈپوٹیشن ختم،غیرحاضری ڈاکٹرزسمیت ملازمین کیخلاف سخت کاررائی کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کیچ کا اجلاس بروز بدھ زیر صدارت کمیٹی کے چیئرمین اورڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ منعقد ہوئی۔اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹررحیم بلیدی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرلعل جان ،پی پی ایچ آئی کیچ کے ہیڈحاجی خان بلوچ،ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرمصطفی بلوچ،ڈاکٹرافضل خالق، ڈاکٹرابابگربلوچ اوردیگر ہیلتھ افسران وڈاکٹرزاورڈسٹرکٹ خزانہ آفیسرصدام بلوچ موجود تھے ،اجلاس میں ضلع کیچ کے بی ایچ یوز،آرایچ سیزسمیتہسپتالوںکے مسئلہ مسائل پر صلاح ومشورہ کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان نے کہاکہ بل نگورسمیت تحصیل دشت کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرزموجود نہیں ہوتے ہیں،گزشتہ روز بل نگوردشت کا دورہ کیا ہے جہاں کے مقامی لوگوں نے ڈاکٹرزکی غیرحاضری کی شکایت کی ہے،اسلئے تمام ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں ،انہوںنے ڈی ایچ او کیچ،ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اورپی پی ایچ آئی کیچ کے ہیڈکوتاکید کی کہ وہ ڈاکٹرزسمیت اپنے اپنے ملازمین کوڈیوٹی کاپابند کریں جو غیرحاضرہوگا انکی تنخواہ بندکریں جنکی کچھ دنوں کی غیرحاضریاں انکی تنخواہ کاٹی جائے،ڈاکٹرزکی غیرحاضری ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی اورضلع کیچ کے تمام ڈپوٹیشن لینے والے ڈاکٹرزکی ڈپوٹیشن اورانکی سروسزضلع کیچ سے ختم کردی گئی ہے ،ڈپوٹیشن والے ڈاکٹرکی فہرست مہیاکی جائے،انکی رپورٹ سیکرٹری صحت اورڈی جی صحت کو ارسال کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزڈپوٹیشن کے تحت مختلف ہسپتالوں میں پوسٹ ہوکر پھر مزید تعلیم اورکورسزکیلئے ضلع سے چلے جاتے ہیں جس سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرموجود نہیں ہوتے ہیں پھر میڈیا،سوشل میڈیااورسول سوسائٹیزضلعی انتظامیہ ومحکمہ صحت پر تنقید کرتے ہیں اسلئے ڈپوٹیشن والے ڈاکٹرزکی سروسزختم کردی گئی ہیں وہ اپنے پوسٹنگ کیلئے ڈی جی صحت کو رپورٹ کریں۔

انہوں نے کہاکہ سیکرٹری صحت وحکومت کی جانب سے ضلع کیچ کے صحت کے اداروں کی ریپیئرکیلئے ایک کروڑ روپے ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت ملے ہیں ،سرکاری ٹیکسزنکال کر ایک ہی ٹھیکیدارکو ٹینڈردیاجائیگا انکو دو فیصد سے زیادہ رقم نہیں دینگے تاکہ اداروں کی حالت بہترکی جاسکے،اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ ہوا کہ یہ رقم پبلک ہیلتھ اسکول اورہاسٹل کی مرمت وبہترکیلئے استعمال کیاجائیگا ،کیونکہ پبلک ہیلتھ اسکول میں 95فیصد غریب اسٹوڈنٹس پڑھ رہی ہیں اور وہیں رہائش پزیرہیں تاکہ سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے انہیں پڑھنے اورسیکھنے میں مشکلات کا سامنانہ ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرزاورعلاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر مہم کے تحت مختلف علاقوں فری میڈیکل کیمپ لگایاجائیگا۔اس سلسلے میں 25جنوری کو پیدارک میں محکمہ صحت ،ٹیچنگ ہسپتال اورپی پی ایچ آئی کی مدد سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاجائیگا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکیچ نے محکمہ صحت کیچ کے سرکاری کوآرٹرز میں غیر متعلقہ افرادکی موجودگی پر برہمی کااظہارکیا اورکہاکہ جوڈاکٹرز خود کوآرٹرزمیں رہائش پزیر نہیں ہیں اپنے اپنے رشتہ داروں کو بٹھایا ہے انکو خالی کرکے حقدارڈاکٹرزکودیئے جائیں گے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں