دالبندین۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے لیویز فورس کیو آر ایف انچارج شیر علی سنجرانی و دیگر نوجوانوں کے ہمراہ آج جمعہ کے دن سیاہ جنگل سوچگ کے میدان پر ڈیرے ڈال کر ریسنگ اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیکر متعدد ریسنگ کرنے والے گرفتار کیں موٹر سائیکل اور گاڑی اپنے قبضے میں لیئے اس موقع پر گاڑیوں کی اسنیپ چیکنک کی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اتاری گئی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کسی کو ریسنگ اسحلہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں دینگے جس کسی کے پاس اسحلہ پایا گیا یا ریسنگ کی آج کی طرح دربارہ آپریشن ہوگی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید ریسنگ کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ آئندہ ریسنگ نہیں ہونا چاہیے پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے عوامی شکایت پر نوٹس لیکر ریسنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی اس سے قبل سوچگ کے مقام پر ریسنگ کے دوران متعدد حادثہ رونما ہوچکے ہیں جس میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکے ہیں والدین سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہے کہ اپنے بچوں کو اس جیسے جان لیوا عمل سے بچائیں اور ان کو سمجھائیں کہ یہ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہےعوامی شکایت ہو اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نوٹس

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں