ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی ہدایت پر بل نگور سمیت مختلف علاقوں میں راشن تقسیم اور میڈیکل کیمپ میں میڈیسن فراہم کیے گئے

کوئی تبصرے نہیں

تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی ہدایت پر بل نگور سمیت مختلف علاقوں میں راشن تقسیم اور میڈیکل کیمپ میں میڈیسن فراہم کیے گئے۔ حالیہ بارش سے متاثرہ تحصیل دشت کے مختلف علاقوں میں پیر کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر تحصیل دار دشت کی نگرانی میں راشن تقسیم کیا گیا، اس سلسلے میں بل نگور اور اچانک بازار کے علاوہ سنگئی، بلن، کسر اور دیگر علاقوں میں امدادی اشیاء کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے جہاں متاثرہ افراد کو علاج کی سہولیات دینے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کیا گیا۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان کے سبب تحصیل بل نگور کو صوبائی حکومت نے آفت زدہ قرار دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پیر کو بل. نگور کے مختلف دیہاتوں کے ساتھ دشت کے متعدد گاؤں اور دیہاتوں میں امدادی اشاء جن میں راشن شامل تھے تقسیم کیے اسی طرح بہت سے علاقوں میں ضرورت مندوں میں میڈیسن تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف آپریشن کا یہ سلسلہ آخری متاثرہ فرد تک جاری رہے گا۔

بشکریہ: ڈیلی ایگل کیچ

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں