تربت: وویمن ایکسپوکیچ میں شرکت اور محکمے کی کارکردگی اورمسئلہ مسائل پر سمال انڈسٹریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم بلوچ کی زیر صدارت محکمہ کیچ کے مختلف شعبوں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ منیجرمیڈم مہتاب امید،اسسٹنٹ کاﺅنٹنٹ آفیسرکاشف علی،انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آفیسرمسعود احمد،انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آفیسرولید احمد سمیت ڈی ڈی او زسمال انڈسٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم نے کہاہے کہ صوبائی سیکرٹری سمال انڈسٹریز بلوچستان نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ محکمہ وویمن ڈیولپمنٹ بلوچستان کی جانب سے فروری 2022کو تربت میں ہونے والا وویمن ایکسپوکیچ میں شرکت کرکے محکمے کی جانب اسٹالزلگائے جائیں۔اس سلسلے میں انہوںنے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ اسٹالزکیلئے تیاریاں شروع کریں،اجلاس میں محکمہ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کیچ کے تمام سینٹرزفعال کئے جائیں ۔ اجلاس کے بعد انہوںنے میڈیانمائندوں کو بتایاکہ صوبائی سیکرٹری کی حکم کے مطابق تربت میں فروری کے مہینے منعقد ہونے والا وویمن ایکسپو کیچ میں شرکت کرکے مختلف اسٹالز لگائے جائیںگے،انہوںنے کہاکہ اس خواتین ایکسپوسے یہاں کی ہنرمند خواتین سمیت دیگر کو بہترین آئیڈیازاورآگے بڑھنے کا مواقع ملیں گے،اسلئے محکمہ کی جتنی بھی خواتین ہیں انہیں تاکیدکی ہے کہ وہ اس ایکسپومیں بھرپورشرکت کریں۔
بشکریہ: گدروشیا پوائنٹ
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں