ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی سربرائی میں اجلاس

کوئی تبصرے نہیں

پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی سربرائی میں
حالیہ طوفانی بارشوں سے شہر کے مختلف علاقوں سے ہونے والی نقصانات کے پیش نظر آج سرکاری افسران اور سیاسی پارٹیز کیساتھ اے سی آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی۔
گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں سے ہونے والی نقصانات اور شہر کے مختلف اطراف میں جمع شدہ پانی سے متعلق گفت شنید ہوئی۔
شہر بھر میں گرنے والی چاردیواریوں اور مکانات کے اندراج کے متعلق سیاسی پارٹیز کے ایک ایک نمائندے اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا تاکہ پسنی کے تمام متاثرین کی اندراج کو بروقت ممکن بنایا جاسکے۔
دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں سے شہری و دیہی علاقوں کے متاثرین کو ریلیف سے متعلق میڈیا نمائندے کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی امدادی ریلیف کو ہم نے مرحلہ وار شہری و دیہی علاقوں کے متاثرین تک پہنچا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں