ترجمہ ڈاکٹر شبیر رند
۔۔۔۔جون 1944 کو مجھے معلوم ہوا کہ اگست میں مجھے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مکران بنایا جارہا ہے۔اس پوسٹ کے لیے میری سلیکشن جنوری 1943 کو ہوئی تھی۔ایجنٹ ٹو گورنر جنرل کرنل ھے نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے مکران میں تعیناتی پہ کیسا محسوس کررہا ہوں۔خاندانی مصروفیات کے باوجود مجھے وہاں جانے پہ خوشی ہے۔جین اور دونوں بچوں کو فیالحال کوئٹہ میں رکھا۔مکران ایک وسیع خطہ ہے جو قریبا انگلینڈ کے نصف رقبے جتنا ہے۔قریبا تمام جنوبی بلوچستان پہ مشتمل ہے۔مکران کے مغرب میں فارس،جنوب میں بحر عرب،مشرق میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلہ واقع ہیں۔سندھ کے کراچی بندرگاہ یہاں سے چار سو میل دور ہے۔میرا ہیڈکواٹر پنجگور ہے جسے عیسئ قلات کہا جاتا ہے۔کوئٹہ سے تین سو چھبیس میل جنوب پہ واقع ہے۔سمندر سے دو سو میل بطرف شمال واقع ہے۔فارس سے صرف پندرہ میل کے فاصلے پہ واقع ہے۔
تیس جولائی کے صبح بزریعہ لاری کوئٹہ سے روانہ ہوئے۔ریاست قلات کے دارلخلافہ قلات پہنچے۔دوپہر کا کھانا خان قلات اور پولیٹیکل افسر رامسے(وزیر اعظم) کے ساتھ کھایا۔خان کے ساتھ پہلی ملاقات خوشگوار رہا ۔رامسے کے ساتھ چائے پینے کے بعد روانہ ہوا۔رات سوراب میں گزارا۔سڑک نام کی کوئی چیز نہ تھا۔
(جاری)
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں