پسنی: شادیکور ڈیم کے چینلوں کی صفائی
12 جنوری کو مکمل ہوتے ہی 13 جنوری کو باقاعدہ پانی کی سپلائی بحال ہوگئی۔
12 جنوری کو مکمل ہوتے ہی 13 جنوری کو باقاعدہ پانی کی سپلائی بحال ہوگئی۔
اس وقت بھی وارڈ وائز پسنی کو سپلائی جاری ہے۔
اب تک پسنی کے علاقے بلوچ پاڑہ, ببرشور،حیدر گوٹھ،نادل گوٹھ،کلانچی پاڑہ، باغبازار،بنگلہ بازار، ہاربرکالونی، وارڈ نمبر اورماڑی محلہ، گری پاڑہ، پسنی سٹی، زگرانہ پاڑہ کو سپلائی کے بعد دیگر پسنی شہر کے بقایا علاقوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔ بہت جلد ہی معملول کے مطابق پسنی شہر کو نمبر وائز پانی سپلائی کی ہوگی۔
ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نے کہا کہ پسنی شہر کو کسی بھی صورت آبی بحران کا سامنا نہیں ہوگا۔ پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور پہلے کی طرح اب بھی بناء کسی رکاوٹ کے سپلائی جاری ہوگی۔ چینلوں کی صفائی کے دوران پانی کی سپلائی مختصر دورانیے کے لیے معطل ہوئی تھی جسکی پیشگی اطلاع بھی عوام دیدی گئی تھی۔ مگر پانی کے بحران کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چینلوں کی صفائی کی گئی اور پانی کی سپلائی بحال کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں