پسنی: نیشنل پارٹی پسنی کی باغبازار شمالی کے جدی و پشتی اراضیات متاثرین سے ایک دیوان باغبازار میں منعقد ہوئی۔
جس میں متاثرین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی مائی گیر سیکٹری آدم قادر بخش نے خصوصی طورپر شرکت کی۔
باغبازار شمالی کے سینکڑوں متاثرین نے نیشنل پارٹی کی جانب سے انکا اہم مسئلہ اٹھانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اور اپنے جدی و پشتی اراضیات سے متعلق انہیں آگاہی دی۔
باغبازار شمالی کے متاثرین کے نشست سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہی گیر سیکٹریری آدم قادر بخش ، ضلعی سیکٹری یوسف عبدالرحمان، تحصیل پسنی صدر حکیم چیف، تحصیل سیکٹریری کہدہ سلام، سینئررہنماء محسن بھٹو نے کہا کہ پسنی کے بنیادی لوگوں کے جدی و پشتی اراضیات کو سرکاری ڈکلیئر کرنے کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
باغبازار شمالی وارڈ نمبر 3 میں گزشتہ کئی سالوں سے لوگ گھربار سمیت وہاں آباد ہیں۔ اسطرح اچانک لوگوں کے اراضیات کو ضلعی انتظامیہ کے نام کرنے سے لوگوں میں نفرت کو فروغ دینے کی مانند ہوگا۔
انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ 2010 میں انہی اراضیات کی پیمائش ہوئی اور ستم ظریفی دیکھیں آج تک لوگوں کو ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا جبکہ گزشتہ دنوں باغبازار شمالی کے لوگوں کو محکمہ سٹلمنٹ کی جانب سے انہی اراضیات سے متعلق معلومات پر اچانک سرکاری ڈکلیئر ظاہر کرنا لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ نیشنل پارٹی اس عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔
اس ضمن میں نیشنل پارٹی ہر پلیٹ فارم پر باغبازار شمالی کے متاثرین کیلئے آواز اٹھاتی رہیگی۔ پیر کو نیشنل پارٹی پسنی کی ایک وفد اسسٹنٹ کمشنر پسنی سے ملاقات کریگی اور متاثرین سے متعلق انہیں آگاہ کریگی۔ انہوں نے آخری دم تک متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں