آج بمورخہ 29 دسمبر قائد حق دو بلوچستان تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنی کارکنوں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ گوادر کی دعوت پر ان سے ملاقات کی. ملاقات میں مطالبات پر عملدرآمد پر پیش رفت اور ٹرالنگ کا مسئلہ زیرِ بحث آیا. ڈپٹی کمشنر گوادر، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور محکمہ پولیس کے افسران سے ان مسائل پر بات ہوئی
ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی زیرو پوائنٹ کا کل ہونے والا دھرنا ایک ہفتے کے لئے موخر کردیا اور واضح کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ٹرالرز اور منشیات کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوئی تو دوبارہ دھرنا دیں گے
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں