سراج صالح کا قتل انتہائی دلخراش واقعہ ہے

کوئی تبصرے نہیں


 


 سراج صالح کا قتل انتہائی دلخراش واقعہ ہے

بلیدہ زامران کے عوام صحت و تعلیم کی سہولیات سے  محروم ہیں

سماجی بہتری کیلئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں 

 ٹیچر ڈیوٹی دینے کے بجائے ٹوکن فروشی میں مصروف ہیں: نیشنل پارٹی 

نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زعمران کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا نوجوان سراج صالح کا قتل انتہائی دلخراش واقعہ ہے

مقتول کی فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائےترجمان نے علاقائی حالات بیان کرتے ہو کہا کے بلیدہ زامران انتہائی پسماندگی کا شکار ہے صحت،تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے ایک عام سی بیماری کیلئے بھی عوام طویل اور مشکل سفر طے کرکے تربت پہنچ جاتا ہے جو ہر غریب و لاچار کے بس میں نہیں  کئ مریض راستے میں جان کی بازی ہارگئے ہیں آر ایچ سی میناز سمیت علاقے کے دیگر ہسپتال برائے نام ہیں اور بند پڈھے ہیںت رجمان نے مزید کہا نوجوانوں کی زمہداری بنتا ہے کہ وہ سماجی بہتری کیلئے آواز بلند کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے جدوجھد کریں انہوں نے کہا موجود حکومت میں حلقے کا نمائندہ  طاقتور ترین صوبائی وزیر  ہیں بلیدہ ماڈل ٹاؤن اور حلقہ کیلئے اربوں کا فنڈ لیا ہےلیکن بلیدہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور علاقے کو ترقی دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں صوبائی وزیر صاحب بلیدہ میں تعلیم،صحت،سڑک اور زراعت میں بہتری اور دیگر معاشی ذرائع بنانے میں بھی ناکام رہےترجمان نے بارڈرز پر ٹوکن سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے کہابلیدہ زامران مکران سمیت بلوچستان کے عوام کا گزر بسر بارڑر پر تھا ایسے بھی ٹوکن سسٹم پر کردیا ہے جس سے کاروباری خضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے بلیدہ زامران کے عوام مزید نان شبینہ کا محتاج بن چکا ہےانکا مزید کہنا تھا بلیدہ زامران میں تعلیم پہلے سے نا ہونے کے برابر تھا اور اب اطلاع ہے  وہاں کے ٹیچر ڈیوٹی دینے کے بجائے ٹوکن فروشی میں مصروف ہیں آخر میں ترجمان کا کہنا تھا بلیدہ زامران کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات میسر کرکے عوام کو سہولت دیا جاۓ

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں