*پسنی: ابوظہبی کے شیخ سرور بن محمد النھیان کی طرف سے کلمت کے عوام کیلئے اسکول کے دو اضافی کلاس رومز بلڈنگ سمیت دیگر ضروریات کے سامان مہیما کردئیے گئے۔*
*افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گوادر یارمحمد دشتی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔*
*اہلیان کلمت کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ شیخ سرور بن محمد النھینان کی جانب سے فلاحی کاموں کی بناء پر انکے ساتھ اظہار تشکر کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔جس میں اہل علاقے کے معززین اور عام عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔*
*گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے دوکمروں کے عطیہ کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔*
*شیخ سروربن محمد النھیان کے ذاتی فنڈ سے پسنی کے علاقے یوسی کلمت میں آج باقاعدہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گوادر یارمحمد دشتی اور شیخ سرور بن محمد النھیان کے اسسٹنٹ منیجر حاجی اسلم حنیف نے مشترکہ (دو کمروں) کا افتتاح کرکے اسکول کیلئے 200 کرسی، 4 ٹیبل، 2 الماری، 4 وائٹ بورڈ،اسکول شوز، اسکول۔بیگز، 4 کلاس رومز کیلئے فرسٹ ایڈ کیٹس، ڈرائنگ کیٹس، دو واش رومز اور دیگر ضروریات کے سامان مہیما کردئیے گئے۔*
*اس موقع پر ڈپٹی ڈیو (فیمیل) پسنی مہناز بلوچ بھی ہمراہ تھے*
*کلمت کے عوام نے شیخ سرور بن محمد النھیان کے اس تعلیم اور انسان دوست عمل کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔*
*انہوں نے کہا کہ دو اضافی کلاس رومز کے قیام سے کلمت کے طلباء اس سے بھرپور استفادہ کرینگے۔*
*اور کہا کہ پسنی کے دیہی علاقہ کلمت جو پسنی شہر سے 70 کلومیٹر دور فاصلے ہونے کی وجہ سے کلمت کے طلباء و طالبات کو تعلیم کی اسفتادہ کرنے سے کئی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔*
*شیخ سرور بن محمد النھیان کی جانب سے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلمت کیلئے دو اضافی کلاس رومز اور دو کلمت کے مقامی فیمیل استانی کو شیخ سرور بن محمد النھیان کی طرف سے مہیاکرنے سے سے لوگوں کا دیرینہ مسائل حل ہونگے۔*
*واضح رہے کہ شیخ سرور بن محمد النھیان 1980 سے پسنی کے شہری و دیہی علاقوں میں وقتاً فوقتاً تعلیم،صحت اور دیگر مسائل پر لوگوں ریلیف دیتے آرہے ہیں۔*
*شیخ سرور بن محمد النھیان کی جانب سے اب تک تحصیل پسنی کے دور افتادہ علاقہ کلمت کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں دو کمرہ، 200 کرسی، 4 ٹیبل، 2 الماری، 4 وائٹ بورڈ،اسکول شوز، 4 کلاس رومز کیلئے فرسٹ ایڈ کیٹس، ڈرائنگ کیٹس، دو واش رومز،*
*کلمت ہوم ریک کے اسکول میں کلاس روم، چنڈی کے پرائمری اسکول میں ایک کمرہ، کنر بازار دو کلاس رومز بعمہ چاردیواری ریفیئر کئے او ہوم ریک اور سنڈی میں دو پانی کے کنوئیں لگائے گئے ہیں۔*
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گوادر یارمحمد دشتی نے کہا کہ شیخ سرور بن محمد النھیان سے یوسی کلمت کے علاقہ سِرکی کے اسکول کیلئے بلڈنگ کی بھی سفارش کی ہے جس کی جلد تعیرات کا آغاز کیا جائے گا۔
آخر میں اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گوادر یارمحمد دشتی، شیخ سُرور بن محمد النھیان کے منیجر حاجی حنیف دُرمحمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی اسلم حنیف کا اسپیشلی شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں