قدوس بزنجو اور اسکے آقا ہوش کے ناخن لیں ریکو ڈیک کسی کے باپ کا میراث نہیں یہ مظلوم بلوچستانیوں کی مشترکہ ملکیت ہے معاہدہ پر ان کیمرہ بریفنگ شرمناک ہے: نعیم بلوچ

کوئی تبصرے نہیں

 


قدوس بزنجو اور اسکے آقا ہوش کے ناخن لیں ریکو ڈیک کسی کے باپ کا میراث نہیں یہ مظلوم بلوچستانیوں کی مشترکہ ملکیت ہے معاہدہ پر ان کیمرہ بریفنگ شرمناک ہے نعیم بلوچ 

وسائل سے مالا مال بلوچستان کے عوام بھوک اور پسماندگی کا شکار ہیں معاہدہ صاف اور شفاف ہوتا تو منظر عام پر لاتے ہم کسی بند کمرے کے معاہدے کو نہیں مانتے نعیم بلوچ 

بسیمہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء نعیم بلوچ نے کہا ریکوڈک معاہدے پر ان کیمرہ بریفنگ شرمناک ہے ہر ہمیشہ ڈاکو رات کی تاریکی میں واردات کرتے ہیں ریکوڈیک بلوچ عوام کی ملکیت ہے معاہدے کو عوام سے چھپانے کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ نہیں پورا دال کالا ہے کیا قدوس بزنجو کو اس لیے وزیر اعلی بنایا گیا تھا کہ وہ بلوچستان کے وساہل کو بےدردی سے لوٹنے دے قومی وساہل کو لٹیروں کے حوالے کریں بلوچستان کے وساہل کو ہر ہمیشہ نہایت چالاکی اور بے دردی سے لوٹا گیا سونے تانبے گیس کے زخائر کے ہوتے ہوئے ہمیں ایک ہسپتال نہیں کہ اپنا علاج کرا سکیں بلوچستان کے لوگ علاج کے لیے کراچی لاڈکانہ اور سکھر چلے جاتے ہیں ہم اپنے وساہل کے لوٹ مار پر خاموش نہیں بیٹھیں گے کٹھپتلیوں کو مسند اقتدار اس لیے دیا جاتا ہے کہ وہ عوام کو غلام رکھیں عوام کے وساہل کو ڈاکوں کے حوالے کریں جیسے سوئی سیندک کے وساہل کو لوٹا گیا اسی طرح ریکوڈک کو لوٹنے کے لیے تاک لگا کر بیٹھے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کے وساہل پر مکمل اختیار دیا تھا صوبے کے وساہل کا فیصلہ منتخب حکومت کر سکے یہاں بد بختی سے چوکیدار بھی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ریکوڈک سرزمین بلوچستان کا قیمتی ترین سرمایہ ہے ہمارے حق پر پہلے سیندک سوئی اور گوادر میں ڈاکہ ڈالا گیا اب ریکوڈک کو اونے پونے داموں پر فروخت کرنے پر تلے ہوئے ہیں ریکوڈیک کا سودہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی بند کمرے کی کسی معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں جو معاہدہ ہوا ہےطان کو منظر عام پر لایا جائے  سلیکٹڈ حکمران لاکھ مرتبہ معاہدے کریں عوام کسی معاہدے کا پابند نہیں قدوس بزنجو اور اس کا ٹیم ہوش کے ناخن لیں ریکوڈک کسی حکمران کے باپ کا میراث نہیں یہ ہمارے صوبے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے یہ قوم کی مشترکہ ملکیت ہے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں