بی این پی کیچ کا اجلاس

کوئی تبصرے نہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا.
اجلاس کے مہمان خاص مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ تھے اور اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبران واجہ حمل بلوچ اور میر باہڈ جمیل دشتی تھے.
جبکہ اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی نے سر انجام دی.
اجلاس میں واجہ شئے نزیر احمد ،واجہ قاسم دشتی ،سعید جان گچکی، شۓ ریاض احمد،شمبے کریم ،بالاچ بلوچ سمیت ضلعی کابینہ کے عہدداران، تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز ،آرگینائیزر،ڈپٹی آرگنائزرز بی ایس او کے دوست، سنیئر کارکنان، اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی 6 جنوری دورہ کیچ آمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.
اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں مرکزی، ضلعی اور سنیئر رہنماؤں کی سربراہی میں تشکیل دیۓ گۓ جس میں استقبالیہ کمیٹی، انتظامی اور دیگر کمیٹیاں شامل ہیں جو تمام انتظامی امور چلائیں گے اور زیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دیۓ گۓ جو سردار اختر جان مینگل کے کیچ میں فقیدالمثال استقبال کریں گے.
*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان کو سننے کیلئے 7 جنوری صبح 10 بجے ضلعی کونسل کا انعقاد ہوگا.
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سردار اختر جان مینگل دورہ کیچ میں صحافی حضرات، دانشور اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے بالعموم ملکی و باالخصوص بلوچستان اور علاقائی صورت ہال پر عوام الناس و کارکنان سے تبادلہ خیال کریں گے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں