تربت: کالے شیشوں والی گاڑیوں کے شیشے اتارنے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے آج ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ کی سربراہی میں تربت پولیس ایکسائز اور ایف سی کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفیس میں منعقد ہوا اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو مالکین بیچ نھیں سکتے اس لیے موٹر سایکل مالکان موٹر سائیکل بیچنے سے پہلے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں جاکر پہلے اس کی رجسٹریشن کرائیں پھر اسے خریدار کو دیں۔
اس مقصد کے حصول کی خاطر سب تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز۔ ایف سی اور پولیس کے نمایندے کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی عارضی رجسٹریشن پر معمور ھوگی۔ رجسٹریشن کی ایک معیاد مقرر کی جائے گی اور معیاد گزرنے کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل غیر قانونی تصور کر کے ضبط کی جائینگی۔ اس مقصد کے لیے کوائف و ضوابط ڈی سی آفیس میں موجود ھیں ۔ اجلاس کے توسط سے کہا گیا گیا ھے کہ شہر میں کسی بھی کالے شیشوں والی گاڑی چلانے کی اجازت نھیں ہوگی لہزا ہر عام و خاص ہدایات پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں غیر قانونی تصور کر کے ضبط کی جائینگی

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں