سردار اختر جان مینگل کا دورہ مکران تاریخی ہوگا، خطے کے ناگزیر حالات کی بنا پر آواز اٹھائی جائے گی. میجر جمیل احمد دشتی

کوئی تبصرے نہیں

 


سردار اختر جان مینگل کا دورہ مکران تاریخی ہوگا، خطے کے ناگزیر حالات کی بنا پر آواز اٹھائی جائے گی. میجر جمیل احمد دشتی

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کا دورہ مکران تاریخی ہوگا، اس وقت بلوچستان اور  بالخصوص مکران بہت سے مسائل سے دوچار ہے. مہنگائی، بے روزگاری، بارڈر کی بندش ،امن عامہ کی صورت حال، قتل و غارت، چھوری ڈکیتی، چادر و چاردیواری کی پامالی اغواء برائے تاوان اور استحصالی قوتوں کی ظلم و جبر عوام کے سروں پر دھندلا رہے ہیں، عوام میں بے چینی کی فضاء قائم کیا گیا ہے، تمام بنیادی سہولیات سے عام شہری محروم ہیں یہاں تک کہ اسٹوڈنٹس اپنے تعلیمی اداروں میں محفوظ نہیں. انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی، بلوچستان نیشنل پارٹی ریاستی ہر اس پالیسی اور استحصالی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرے گا جو بلوچ پر اپنا غیر آئینی و شہنشاہی قائم کرنے کی کوشش کرے گا انہوں نے کہا پارٹی ہر اس طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہوگی جو ہمارے قوم و سرزمین کی استحصال میں اپنا رویہ ترک نہیں کریگا، بلوچ کی عزت ننگ و ناموس اور بقاء کی حفاظت بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہر ورکر اپنے اوپر قومی فرض سمجھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے ہم متحد و متفق ہوکر قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مکران کی مؤثر آواز بنے، انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل جلد مکران کا تاریخی دورہ کریں گے.

 لہذا پارٹی کے تمام دوست اپنی بساط اور کوشش کو سرانجام دیکر قائد کی مکران بالخصوص کیچ کےدورے کو کامیاب بنانے میں دن رات کوشش کو جاری رکھیں اور بلوچستان کی غیور و باشعور عوام کو متحد و منظم کرنے میں پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں