تربت: بلوچستان کےصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمین ڈیولپمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات میڈم ماہ جبین شیران، صوبائی سیکرٹری وویمن ڈیولپمنٹ ظفر علی بلیدی، ڈائریکٹر ترقی نسوان بلوچستان میڈم شازیہ ریاض کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے تعاون سے فروری 2022 کے پہلے ہفتے میں تربت میں خواتین کیلئے 2 روزہ فیسٹیول یعنی وویمن ایکسپوکیچ کا انعقاد کیاجائیگا
اس سلسلے میں محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کی آفیسران میڈم روبینہ زہری، میڈم روبینہ شاہوانی اور پی ایس ٹو صوبائی ڈائریکٹر وویمن ڈیولپمنٹ ماجد اسحاق بلوچ نے کمشنرمکران شبیراحمدمینگل اور اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ سے ملاقاتیں کیں، پروگرام کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی، کمشنرمکران اور اے ڈی سی کیچ نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ یہ خواتین ایکسپو مقامی خواتین کیلئے آگے بڑھنے اور سماج میں اپنا بہتر کردار ادا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملاقاتوں کے بعد روبینہ کریم شاہوانی اور ماجد اسحاق بلوچ
نے الیکٹرانک میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ خواتین کیلئے اس پروگرام کا مقصد ضلع کیچ کے خواتین کی ایمپاورمنٹ اور نیٹ ورکنگ کو بڑھانا اورآگہی دینا ہے۔ اس وویمن ایکسپو میں ڈیپارٹمنٹل اسٹالز ، بزنس اسٹالز،بک اسٹالز، کلچرل اسٹالز، میجک اسٹالز، کوئیز مقابلے، پینٹنگ مقابلے اور دیگر شعوری سرگرمیوں کے ذریعے خواتین کو بزنس اور سماجی کردار کے حوالے سے آگہی دی جائیگی۔
جبکہ ماجد اسحاق بلوچ نے کہاکہ میڈم ماہ جبین شیران ،صوبائی سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ ظفر بلیدئی، ڈائریکٹر ترقی نسوان میڈم شازیہ ریاض کی دلچسپی اور کوششوں سے تربت میں شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیاجارہاہے تربت کے اس وومین ایکسپو کیچ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے خواتین حصہ لے رہی ہیں، وہ یہاں تربت آکر خواتین سے گھل مل کر مقامی کلچر ، روایات اور مزاج سے آشنا ہونگے جس سے دوریاں کم ہوکر آپس میں محبت بڑھے گی
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں