حق دو بلوچستان تحریک' کا اہم اجلاس
آج 'حق دو بلوچستان تحریک'* کے کارکنوں اور ذمہ داروں کا اہم اجلاس تحریک کے سربراہ رہبرِ بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں الجوہر اسکول میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر غور آئے جس میں مطالبات پر عملدرآمد پر پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و فکر کیا گیا . ذمہ داران اور کارکنوں سے اس بارے میں رائے بھی لیا گیا. اور ایک اچھے ماحول میں سیر حاصل مذاکرہ کیا گیا اور آخر میں تحریک کے روح رواں رہبر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تمام کارکنوں اور ذمہ داروں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے انتھک قربانیوں سے دھرنے کو نہ صرف کامیاب بنانے بلکہ اس کو پوری دنیا میں مشتہر ہونے میں شب و روز انتھک محنت کی اور قائد نے تمام دوستوں کے آئندہ کی حکمت عملی پر مشورے بھی نوٹ فرمائے
اجلاس ابھی تک جاری ہے اور عشاء کی نماز کے بعد بھی جاری رہے گا
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں