گوادر گرائمر اسکول گوادر میں کھیلوں کے سالانہ مقابلے گولڈن ویک 2021 جمعرات 23 دسمبرکو اختتام پزیر ہوگئے۔ ششم نے فٹبال، ہشتم نےکرکٹ اور دہم نے ٹگ آف وار اپنے نام کرلئے ششم کےاویس مولابخش آٹھ گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر اور بیسٹ فٹبالر اور ہفتم کے حسننین ابراہیم اور ہشتم کے عمر نواز بہترین کرکٹرز قرار گولڈن ویک کے آخری دن فٹبال، کرکٹ اور ٹگ آف وار کے فائنلز کے شاندار مقابلوں کے بعد مہمانان گرامی محکمہ تعلیم کے وہاب مجید، جناب خدابخش ہاشم، عابد رحیم سہرابی، دلمراد ساجد اور سامیہ سلام نے انعامات تقسیم کئے۔ دیگر مقابلوں میں گرلز کی کرکٹ چمپئین کلاس نہم بی، اور ٹگ آف وار چمپئین کلاس ہشتم اے رہیں۔ گرلز بیڈمنٹن میں ثنا شیخ، اسکریبل میں ذکرہ ناصر، ڈومینو میں جوہر نادل اور ڈرافٹ میں صنوبر حنیف فاتح رہیں۔ بوائز بیڈمنٹن میں شہریار نیاز، ٹیبل ٹینس میں تنویر الہی، اسکریبل میں فہد قادر، ڈرافٹ میں عمر جان، شطرنج میں جبیر نعیم، ڈومینو میں بالاچ آصف، لانگ جمپ میں قدوس اسماعیل، اویس مولابخش، تھری لیگ ریس میں قدوس اسماعیل اور فہد فاتح رہے۔ پرائمری کلاس کے ڈومینو میں ہونک ناصر ، شطرنج میں سیف اللہ اور تھری لیگ ریس میں زید اور رضوان فاتح رہے۔ مڈل اور سیکنڈری کلاسز کے میوزیکل چئیر مقابلے انیسہ ریاض، عائشہ لطیف، آمنہ آصف، مریم خلیل اور بانڑی دادمحمد نے جیتے۔ روپ اسکپنگ کے مقابلے فاطمہ عبداللہ، عائشہ ، آمنہ عمران اور سارہ اکبر نے جیتے۔ سات دن جاری رہنے والے مقابلوں میں پری پرائمری کے بچوں موزیکل چئیر، پاسنگ بال، اسپون ریس ، فراگ ریس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ جبکہ پرائمری، مڈل و سیکنڈری کلاسز کے مختلف گیمز کے مقابلے گرلز اور بوائز الگ الگ منعقد ہوئے۔ مجموعی طورپر مختلف انڈور، آوٹ ڈور اور اتھلیٹکس کے ستر مقابلے ہوئے جن میں اسکول کے پانچ سو پچاس سے زیادہ طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ مختلف انفرادی و ٹیم ایونٹس اور گیمز والنٹیرز کے لئے 24 ٹرافیاں اور 250 میڈلز تقسیم کئے گئے۔ گوادرگرائمر اسکول کے گولڈن ویک کو سعید برادرز اینڈ الحمزہ ٹمبر مارکیٹ گوادر، میر طلال الیکٹرانکس گوادر، باب اسپورٹس گوادر،گوادر آئل پوائنٹ، رشید الرحمان آٹو اینڈ کار پارٹس، نیلسن پینٹس اور گوادر ٹینٹ سروس نے اسپانسر کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں