پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈرز، محکمہ فشریز اور لیویز فورس کی مشترکہ طوریر غیرقانونی ٹرالرز کے خلاف کاروائی, تین اوڈو لانچ عملہ سمیت گرفتار ، مچھلیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔
وزیر فشریز حاجی اکبر آسکانی, سیکرٹری فشریز بابرخان، ڈی جی فشریز طارق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد بلوچ کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی سے غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے حوالے سے ملاقات کرکے مدد طلب کی تھی۔
آج پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر منیب کی سربرائی میں محکمہ فشریز کے عملہ اور لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ پسنی کے سمندری حدود ہفتلار کے احاطے میں کاروائی کے دوران صوبہ سندھ کے تین غیرقانونی طورپر شکار کرنے والے اوڈو لانچ کو عملہ سمیت اپنے تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ یہ تمام آپریشن کمانڈنگ 1 بٹالین پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیفٹنٹ کرنل قیصر عباس کی زیر نگرانی میں ہوا۔
پسنی کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ میں مصروفِ سندھ کے ٹرالرز کو دھر لیا گیا۔کاروائی میں عملہ گرفتار اور مچھلیاں بھی ضبط کر لی گئیں.
میجر منیب کی سربرائی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے گن بوٹس،فشریز پٹرولنگ ٹیم اور لیویز اہلکاروں نے پسنی کے سمندری حدود میں دوران گشت غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالرز کا تعاقب کیا۔سخت جدوجہد کے بعد سندھ کے تین اوڈو لانچوں کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں