اورنگ زیب نادر
کیچ سول سوسائٹی کی بنیاد اعجاز احمد ایڈوکیٹ نے رکھی۔ کیچ سول سوسائٹی کا آغاز 2-8-2016 کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔ کیچ سول سوسائٹی کا مقصد خلقِ خدا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور اجتماعی سوچ کا پرچار کرنا ہے۔
کیچ سول سوسائٹی رضاکارانہ طور پر کام کر رہی ہے۔ کیچ سول سوسائٹی کی ٹیم اپنی جانب سے خرچ کر رہی ہے اور اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کر رہی ہے۔ اس میں حکومت کی کوئی مدد شامل نہیں ہے۔
کیچ سول سوسائٹی کے پہلے کنوینر التاز سخی تھے۔ دو ہفتے قبل نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔ جس میں غلام اعظم دشتی بطور کنوینر، عومر ہوت بطور ڈپٹی کنوینر اور عبدہ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔
کیچ سول سوسائٹی کو اراکین اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہے ہیں۔ کیچ سول سوسائٹی کیچ کے تمام مسائل کو میڈیا کے سامنے لا کر، متعلقہ محکموں اور نمائندوں کی مدد سے سے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیچ سول سوسائٹی نے صحت کارڈ، انٹرنیٹ 4G، پینے کے صاف پانی، ہسپتال اور بجلی کے مسائل پر کام کیا ہے۔
معذوروں کے سکول جو ایک عرصے سے بند تھے، کیچ سول سوسائٹی نے اس مسئلے کو اٹھایا اور اس مسئلے کو حل بھی کیا۔ کیچ سول سوسائٹی نے تعلیم کے حوالے سے بہت ساری کوششیں کیں۔
سانحہ 8 اگست جس میں 70 کے قریب ملک وکیل جاں بحق ہوئے تھے، کیچ سول سوسائٹی نے اس سانحے کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور ان وکلا کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ کیچ سول سوسائٹی نے کیچ کے تمام مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بعض مسائل کو حل بھی کیا ہے۔
کیچ سول سوسائٹی نے کانفرنسز بھی کیں، جس میں ایک Water Conference اور دوسری Education Conference کے نام سے منعقد ہوئیں۔ ٹریفک قوانین، منشیات و دیگر مسائل پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ تربت میں کیچ سول سوسائٹی نے آگاہی اور شعور کے متعلق پوسٹر اور بینرز لگائے ہیں۔
اعجاز احمد ایڈووکیٹ کے بقول کیچ ہمارا ضلع ہے، ہمیں اس کو اون کرنا ہوگا۔ سرسبز و شاداب کیچ ہمارا وژن اور مشن ہے۔ عوام اور محکموں کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کیچ سول سوسائٹی کی ٹیم کی جدوجہد اور محنت کو سلام۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں