ذیشان الحسن عثمانی : اورنگ زیب نادر

کوئی تبصرے نہیں


تحریر: اورنگ زیب نادر

کچھ دن قبل مجھے میرے والد محترم کی طرف سے واٹس اپ پر ایک لنک موصول ہوا، تو جیسے ہی میں نے لنک پر کلک کیا تو ایک ویڈیو نمودار ہوا ، یہ یوٹیوب کی ویڈیو تھی۔ میں کئی عرصے سے یوٹیوب استمعال کررہاہوں لیکن اس سے پہلے میری نظر سے اس چینل کی کوئی ویڈیو نہیں گزرا، تو جیسے ہی میں نےویڈیو کو کھولا تو یہ ویڈیو فارع قوم کے موضوع پر تھا ، اور یہ چینل جناب ذیشان عثمانی کے نام پر تھا۔میں نے اس ویڈیو کو پورا دیکھ لیا ۔ان کی باتوں میں مجھے مٹھاس محسوس ہوا یہ متاثرکن ویڈیو تھی "دیکھتے ہی میں ان کا مداح ہوگیا۔اوراس کے بعدپھرمیں ان کے کئی ویڈیوز دیکھ چکاہوں جن میں کہاں سے اسٹارٹ کرناہے، حد سے زیادہ سوچنا ، دشمنوں کے صدقے ، ہنری کسنر  فارمولا ، دوست کیسے بنائیں ، اپنا ٹائم آئے گا ، اپنی قدر پہچانیں ، انگریزی کیسے سیکھیں ، ترقی کا فارمولا ، آنسوؤں کا اکاؤنٹ ، باپ ، زیادہ کتابیں کیسے پڑھیں ، میری لائبریری ، غربت میں عیاشی ، نئے سال میں کیا کریں ،بدلہ لینے کا طریقہ ، ہنر بمقابلہ تعلیم  ودیگر شامل ہیں۔

ان کا ویڈیو غربت میں عیاشی مجھے پسند آیا کہ انہوں نے کہا کہ ہم غربت میں عیاشی کرتے ہیں، کچھ مثالیں انہوں نے پیش کیے ہیں کہ باپ مزدوری کرتاہے اور بیٹے کے پاس مہنگا موبائل ہے 'باپ کہیں ملازم ہے بیٹا مہنگے کپٹرے پہنتا ہے ۔ بالکل ایسا ہے اگر ہم اپنے اِردگرد پر نظر دوڑائیں ، غربت کے باوجود ہم عیاش ہیں۔ ہم کہتے ہیں فلاں کے پاس مہنگا موبائل ، جوتے ، کپڑے ہیں ، غربت کے باوجود یہ بھی کوشش کرینگے کہ ہم ان جیسا ہوجائیں ۔اللہ نے جتنا استطاعت دی ہے اسی کے مطابق زندگی بسر کریں۔

 ذیشان عثمانی درجنوں کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور ڈیٹا سائنس پر خاصا علم رکھتےہیں۔ان کی کتابوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ،بند کمروں کی محبت ، بلوککچیں, کریپتوکررنکے اینڈ بتکوئین، ڈیٹا سائنس ،  ٹیبلؤمیں ڈیٹا وژولائزیشن ،دیار دل ،دھوکہ دہی - ایک حقیقی معاشرے کی افسانوی کہانیاں ،ڈیجیٹل جاسوس ، جستجو کا سفر ،انٹرنیٹ سے پیسہ کمائیں ' ایک تھا الگورتھم اور مشین لرننگ شامل ہیں ۔
ہم گھنٹوں یوٹیوب پر فلم ، ڈرامہ و دیگر ویڈیوز دیکھ کے گزارتےہیں لیکن اس طرح کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے ہاں وقت نہیں ہے اگر ہم اس طرح کے ویڈیوز کو دیکھیں تو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔آج سے یہ عہد کرلیں کہ آئندہ جب بھی یوٹیوب کھولیں گے تو اس طرح کی ویڈیوز دیکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں