بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدرمیرعبدالرؤف رند کا چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے اظہار تعزیت

کوئی تبصرے نہیں

تربت۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدرمیرعبدالرؤف رند کا چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور میر اعجاز سنجرانی سے ان کے چھوٹے بھائی کے حادثاتی موت پر گہرے صدمہ کااظہار۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر عبدالرؤف رند نے اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ آف پاکستان میر صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز سنجرانی سے ان کے چھوٹے بھائی میرسالار خان سنجرانی کی اوتھل کے قریب حادثاتی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ وپریشانی کی اس گھڑی میں سنجرانی فیملی کے غموں میں برابرکے شریک ہیں۔

جوانسال میر سالارخان سنجرانی کی موت نے ہم سب کو افسردہ اورغمگین کردیاہے۔ ہم بارگاہ ایزدی میں صدق دل سے دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ سنجرانی فیملی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں