صالح محمد بلوچ کا چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی سے اظہار افسوس

کوئی تبصرے نہیں

پنجگور: نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی صاحب کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھیکہ اس دردناک خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا اللہ پاک سے دعا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والا معصوم نوجوان سالار جان سنجرانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ہم غمزدہ خاندان کے اس مصیبت میں برابر شریک ہیں
انہوں نے مزید کہاکہ

کوئٹہ کراچی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکی ہے۔ آئے روز اس روڈ پر حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کی شہادت کا دکھ ہوا۔ لیکن یہ خوں خوار شاہراہ نے کہیں قیمتی جانیں لے لیا ہے معدنیات سے مالا مال وحدت بلوچستان کے لوگوں کو 74 سال کے بعد بھی ایک اچھا اور دو طرفہ سڑک نصیب نہیں ہوا ہے انہوں مزید کہا ھیکہ اسٹیبلشمنٹ یا اس ملک کے اصل حکمرانی کرنے والے ادارے ہمیں یہ کہتے آرہے ہیں کہ بلوچستان کے وسائل اتنا زیادہ ہیں کہ انکی آمدنی سے پاکستان کے تمام قرضے ادعا کر سکتے ہیں تو اگر اسی آمدنی سے بلوچستان کے اصل مالکان کو ایک اچھا سڑک بنا کر دیں جو کہ یہاں کے عوام کا حق بنتا ہے دولت میں کیا فرق پڑتا ہے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں